Maktaba Wahhabi

109 - 336
وَلِأَسْوَدَ عَلٰی أَبْیَضَ ، وَلَا لِأَبْیَضَ عَلٰی أَسْوَدَ اِلَّا بِالتَّقْوٰی کُلُّکُمْ لِآدَمَ وَ آدَمُ مِنْ تُرَابٍ۔)) [1] ’’کسی عربی کوعجمی پر ، کسی عجمی کوعربی پر ، کسی کالے کو گورے پر ، کسی گورے کوکالے پر ، کوئی فضیلت نہیں ہے ، اور اگرہے تومحض تقویٰ کی بنیادپر تمام لوگ آدم کی نسل سے ہیں اور آدم مٹی سے بنائے گئے۔ ‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بھی روایت ہے: ((اِنَّ اللّٰہَ أَذْہَبَ عَنْکُمْ عَصْبِیَّۃَ الْجَاہِلِیَّۃِ وَ فَخْرَہَا بِالْآبَائِ، النَّاسُ رَجُلَانِ : مُوْمِنٌ تَقِیٌّ و فَاجِرٌ شَقِیٌّ۔)) [2] ’’اﷲ تعالیٰ نے تم سے جاہلیت کی عصبیت اور باپ داداپرفخرکرنا ، دورکردیاہے۔ لوگ دوقسم کے ہوتے ہیں:مومن تقی اور بدکارشقی(بدبخت)۔ ‘‘ مذکورہ لوگوں میں جواﷲ سے زیادہ ڈرنے والاہوگاوہی اﷲ کے نزدیک زیادہ باعزت ہوگا ، اور اگرتقویٰ میں برابرہوں گے تودونوں کارتبہ بھی برابرہوگا۔ فقرکاشرعی مفہوم: شریعت میں فقرسے مراد مال ودولت سے تہی دست ہوناہے ، مخلوق کاخالق کی جانب محتاج ہونابھی مراد ہے ، جیساکہ اﷲ تعالیٰ کاارشادہے: (إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ )(التوبۃ: ۶۰) ’’ صدقات فقراء ومساکین کے لیے ہوتے ہیں۔ ‘‘ نیز فرمایا: (يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَنْتُمُ الْفُقَرَاءُ إِلَى اللّٰهِ )(الفاطر: ۱۵)
Flag Counter