Maktaba Wahhabi

114 - 336
کیا: یارسول اﷲ! مجھے کوئی ایساعمل بتادیجئے جوجہادفی سبیل اﷲ کے برابرہو ، فرمایا: ’’تم اس کوانجام دینے کی طاقت نہیں رکھ سکوگے۔‘‘اس نے عرض کیا: مجھے بتائیے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((ہَلْ تَسْتَطِیْعُ اِذَا خَرَجَ الْمُجَاہِدُ أَنْ تَصُوْمَ وَلَا تُفْطِرُ وَتَقُوْمَ وَلَا تَفْتِرُ۔)) [1] ’’ کیاتم اس کی طاقت رکھتے ہوکہ جب مجاہدجہادکے لیے نکلے توتم متواترروزہ رکھو اور افطارنہ کرو ، اور برابرنمازمیں رہو کبھی رکونہیں؟‘‘ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کونبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی چندوصیتیں: سنن میں معاذ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کویمن کی طرف بھیجتے وقت یہ نصیحت فرمائی : ((یَا مُعَاذُ اتَّقِ اللّٰہَ حَیْثُمَا کُنْتَ وَاتْبِعِ السَّیِّئَۃَ الْحَسَنَۃَ تَمْحُہَا وَخَالِقِ النَّاسَ بِخُلْقٍ حَسَنٍ۔)) [2] ’’اے معاذ جہاں کہیں رہو اﷲ سے ڈرتے رہو۔ گناہ سرزدہوجائے تواس کے فوراًبعد نیکی کرلیاکروتووہ اس گناہ کومٹادے گی اور لوگوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آؤ۔ ‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ رضی اللہ عنہ سے یہ بھی فرمایا:اے معاذ!میں تم سے محبت کرتاہوں ، پس تم ہرنمازکے بعدیہ کہہ لیاکرو: ((اَللّٰہُمَّ أَعِنِّیْ عَلٰی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتَکِ۔)) [3] ’’اے اﷲ! مجھے اپناذکر ، شکر اور اپنی بہترین عبادت کرنے کی توفیق عطافرما۔ ‘‘
Flag Counter