Maktaba Wahhabi

140 - 336
ہوامیں اڑے یاپانی پرچلے تواس سے دھوکہ نہیں کھاناچاہئے ، جب تک کہ یہ نہ دیکھ لیاجائے کہ وہ کہاں تک رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی متابعت کرتا اور امرونہی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی موافقت کرتاہے۔ اولیاء اﷲ کی کرامات توان خارق عادات تصرفات سے بڑھ کرہوتی ہیں۔ مذکورہ خارق عادات کاتماشاگوکبھی اﷲ کاولی رہاہو ، مگراب اﷲ کادشمن ہے ، کیونکہ خارق عادات امور توکفار ، مشرکین ، اہل کتاب ، منافقین ، اہل بدعت اور شیاطین سے بھی ظاہرہوتے ہیں۔ لہٰذاجس شخص کے اندرتصرف کی کوئی بات ہواسے اﷲ کاولی سمجھ لینا جائز نہیں۔ اﷲ کے ولی اپنے اوصاف ، افعال اور احوال سے سمجھے جاتے ہیں جن کی دلیل کتاب وسنت کے اندرموجود ہوتی ہے ، ان کی پہچان ایمان کے باطنی حقائق اور اسلام کی ظاہری شریعتوں کے نورسے ہواکرتی ہے۔ شیطان والوں کی پہچان: مذکورہ بالاباتیں اور انہی جیسے دیگرامور کچھ لوگوں کے اندرپائے جائیں مگرجوایسے ہوں کہ نہ وضوکرتے ہوں ، نہ نمازیں پڑھتے ہوں ، بلکہ نجاستوں میں لت پت رہتے ہوں ۔کتوں کے ساتھ رہتے ہوں۔ حمام ، قبرستان ، کوڑے کرکٹ کے ڈھیرپرپڑے رہتے ہوں۔ ان کے بدن سے بدبوآتی ہو۔ شرعی غسل اور وضونہیں کرتے ہوں ، حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد ہے: ((لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِکَۃُ بَیْتًا فِیْہِ جُنُبٌ وَّ لَا کَلْبٌ۔)) [1] ’’جس گھرمیں جنبی ہو یا کتا ہو اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے۔ ‘‘ تنہائی کی ان جگہوں کے بارے میں فرمایاکہ:
Flag Counter