Maktaba Wahhabi

147 - 336
دسویں فصل: حقیقت اور شریعت حقیقت تواﷲ کے دین کی حقیقت ہے ، جوانبیاء اور پیغامبروں کامتفقہ مسئلہ ہے ، گوہرایک کی شریعت اور طریقہ کارالگ ہے ، اﷲ تعالیٰ کاارشاد ہے: (لِكُلٍّ جَعَلْنَا مِنْكُمْ شِرْعَةً وَمِنْهَاجًا )(المائدۃ: ۴۸) ’’تم میں سے ہرایک فریق کے لیے ہم نے ایک شریعت ٹھہرائی اور طریقۂ خاص۔ ‘‘ شرعہ سے مراد شریعت ہے ، فرمایا: (ثُمَّ جَعَلْنَاكَ عَلَى شَرِيعَةٍ مِنَ الْأَمْرِ فَاتَّبِعْهَا وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَ الَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ (18) إِنَّهُمْ لَنْ يُغْنُوا عَنْكَ مِنَ اللَّهِ شَيْئًا وَإِنَّ الظَّالِمِينَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ وَاللَّهُ وَلِيُّ الْمُتَّقِينَ) (الجاثیۃ:۱۸۔ ۱۹) ’’پھرہم آپ کودین کی ایک شریعت یعنی اسلام سے لگادیاہے توآپ اسی پرلگے رہیں ، اور ان لوگوں کی خواہشوں پرنہ چلیں ، جن کوان باتوں کاعلم نہیں ، یہ لوگ اﷲ کے سامنے آپ کے کچھ کام نہیں آسکتے ، اور نافرمان لوگ ایک دوسرے کے رفیق ہوتے ہیں ، اور پرہیزگاروں کاکارساز اﷲ تعالیٰ ہے ۔ ‘‘ ’’منھاج ‘‘ رسالے کوکہتے ہیں اﷲ تعالیٰ فرماتاہے : (وَأَلَّوِ اسْتَقَامُوا عَلَى الطَّرِيقَةِ لَأَسْقَيْنَاهُمْ مَاءً غَدَقًا (16) لِنَفْتِنَهُمْ فِيهِ وَمَنْ يُعْرِضْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّهِ يَسْلُكْهُ عَذَابًا صَعَدًا) (الجن: ۱۶۔ ۱۷) ’’اور (اے پیغمبر ان لوگوں سے کہہ دیجئے)کہ اہل مکہ دین کے سیدھے راستے
Flag Counter