Maktaba Wahhabi

153 - 336
گیارہویں فصل: انبیاء علیہم السلام کی افضلیت اور خوش بختوں کے مراتب سلف صالحین ، أئمہ مجتہدین اور اﷲ کے تما م ولیوں کااس بات پراتفاق ہے کہ انبیاء ان اولیاء سے افضل ہیں جونبی نہیں ہیں۔ اﷲ تعالیٰ نے جن سعادت مندوں پرانعام فرمایاہے ان کے چارمراتب ہیں: جیساکہ اﷲ تعالیٰ نے فرمایاہے: )وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا (( النسائ: ۶۹) ’’جولوگ اﷲ اور رسول کی اطاعت کریں ، انہیں ان لوگوں کاساتھ حاصل ہوگا جن پراﷲ تعالیٰ نے انعام نازل فرمایا ، یعنی انبیاء ، صدیقین ، شہداء اور صالحین اور یہ لوگ اچھے رفیق ہیں۔ ‘‘ حدیث میں ہے: ((مَا طَلَعَتِ الشَّمْسَ وَلَا غَرَبَتْ عَلٰی أَحَدٍ بَعْدَ النَّبِیِّیْنَ وَالْمُرْسَلِیْنَ أَفْضَلَ مِنْ أَبِیْ بَکْرٍ۔)) [1] ’’نبیوں اور رسولوں کے بعد ابوبکرسے افضل کسی شخص پر آفتاب طلوع ہوانہ غروب۔ ‘‘
Flag Counter