Maktaba Wahhabi

160 - 336
ہے اور یہ اس شخص سے بدتر ہے جوکہتاہے کہ میں بعض پرایمان لاتاہوں اور بعض کاانکارکرتاہوں ، لیکن یہ دعویٰ نہیں کرتا کہ جس حصہ پر ایمان لاتاہوں وہ دونوں حصہ میں اعلیٰ ہے۔ ان مدعیان اسلام ملاحدہ کایہ دعویٰ ہے کہ ولایت نبوت سے افضل ہے اور لوگوں کودھوکہ دینے کے لیے کہتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولایت آپ کی نبوت سے افضل ہے اور یہ شعر پڑھتے ہیں: مقام ا لنبوۃ فی برزخ فویق الرسول ودون الولی ’’نبوت کامرتبہ درمیان میں ہے ، رسول سے کچھ اوپراور ولی سے نیچے ہے۔ ‘‘ اور کہتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولایت میں جوان کی رسالت سے بڑھ کر ہے شریک ہیں، ان کایہ دعویٰ ان کی عظیم ترین گمراہی ہے ، کیوں کہ ولایت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم رتبہ ابراہیم اور موسیٰ علیہما السلام تک نہ ہوسکے تویہ ملحدکس کھیت کی مولی۔ ہررسول نبی اور ہرنبی ولی ہوتاہے ، پس رسول نبی اور ولی دونوں ہوتاہے اور اس کی رسالت نبوت کواور نبوت ولایت کوشامل ہوتی ہے۔ پس یہ کیسے ہوسکتاہے کہ نبوت کوشامل ولایت ، ولایت کوشامل نبوت سے بڑھ کر اور افضل ہو۔ نبی کوولایت الٰہی سے مجردمان لینا ممتنع ہے ، کیونکہ حالت نبوت میں کوئی ذات گرامی صرف اﷲ کاولی ہی ہوسکتاہے۔ لہٰذا کوئی نبوت ولایت الٰہی سے خالی نہیں ہوگی ، اگرنبی کومجرد نبی ہی مان لیاجائے توبھی ولایت الٰہی میں رسول کاکوئی شخص ہم پلہ نہیں ہوسکتا۔ ملحداتحادی صوفیاء کاتعلق فلسفہ سے: یہ حضرات صاحب فصوص ابن عربی ہی کی طرح کہتے ہیں کہ وہ ولایت کواسی کان سے حاصل کرتے ہیں جس سے رسول کی طرف وحی لانے والافرشتہ حاصل کرتاہے۔ اس طرح سے ان لوگوں نے ملحدفلاسفہ کا عقیدہ اختیار کررکھاہے ، پھراسے کشف وکرامت کے سانچے میں ڈھال کر پیش کیاہے۔
Flag Counter