Maktaba Wahhabi

223 - 336
وہ خود تمہیں نصیحت کر رہا ہے ، تاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔ ‘‘ نیز: (إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا وَإِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا بِالْعَدْلِ إِنَّ اللَّهَ نِعِمَّا يَعِظُكُمْ بِهِ إِنَّ اللَّهَ كَانَ سَمِيعًا بَصِيرًا) (النسائ:۵۸) ’’ اللہ تعالیٰ تمہیں تاکیدی حکم دیتا ہے کہ امانت والوں کی امانتیں انہیں پہنچائواور جب لوگوں کا فیصلہ کرو تو عدل و انصاف سے فیصلہ کرو۔ یقینا وہ بہتر چیز ہے جس کی نصیحت تمہیں اللہ تعالیٰ کر رہا ہے ، بے شک اللہ تعالیٰ سنتا ہے دیکھتا ہے۔ ‘‘ اذن تکوینی اور اذن دینی: اذن تکوینی کے باب میں وارد ہے: (وَمَا هُمْ بِضَارِّينَ بِهِ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ )(البقرۃ: ۱۰۲) ’’اور وہ بغیر اللہ کی اجازت (مشیت) کے کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ ‘‘ اذن دینی کے ضمن میں ارشادفرمایا: (أَمْ لَهُمْ شُرَكَاءُ شَرَعُوا لَهُمْ مِنَ الدِّينِ مَا لَمْ يَأْذَنْ بِهِ اللَّهُ )(الشوریٰ:۲۱) ’’کیا ان لوگوں نے اللہ کے شریک بنا رکھے ہیں ، جو ان کو دین کا وہ راستہ بتاتے ہیں ، جس کا حکم اللہ تعالیٰ نے نہیں دیا۔ ‘‘ اور فرمایا: (إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا (45) وَدَاعِيًا إِلَى اللَّهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا ) (الاحزاب: ۴۵ ، ۴۶) ’’ ہم نے آپ کو گواہی دینے والا ، خوشخبری دینے والا اور عذابِ الٰہی سے ڈرانے والا اور اللہ کے حکم سے اس کی طرف بلانے والا بنا کر بھیجا ہے۔ ‘‘
Flag Counter