Maktaba Wahhabi

227 - 336
اس نے تو اصنام پرستوں کو اللہ کا عابد ثابت کر دیا ہے ، ایسا شخص اللہ کی تمام کتابوں کا سب سے بڑا کافر ہے۔ تکوینی اور دینی بعثت: لفظ ’’بعث‘‘ بھی دو معنوں میں مستعمل ہے: ۱۔ بعثت تکوینی۔ ۲۔ بعثت دینی۔ بعثت تکوینی کے متعلق ارشاد ہے: (فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ أُولَاهُمَا بَعَثْنَا عَلَيْكُمْ عِبَادًا لَنَا أُولِي بَأْسٍ شَدِيدٍ فَجَاسُوا خِلَالَ الدِّيَارِ وَكَانَ وَعْدًا مَفْعُولًا )(الاِسرائ: ۵) ’’ان دونوں وعدوں میں سے پہلے کے آتے ہی ہم نے تم پر اپنے ایسے بندے بھیج دیئے جو بڑے ہی طاقتور تھے ، پس وہ تمہارے گھروں کے اندر داخل ہو گئے ، یہ اﷲ کاوعدہ تھاجسے پورا ہونا ہی تھا۔ ‘‘ بعثت دینی کے متعلق ارشاد ہے: (هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَالٍ مُبِينٍ) (الجمعۃ:۲) ’’وہی ہے جس نے ان پڑھوں میں ایک رسول انھی میں سے بھیجا، جو ان کے سامنے اس کی آیات پڑھتا ہے اور انھیں پاک کرتا ہے اور انھیں کتاب اور حکمت سکھاتا ہے، حالانکہ بلاشبہ وہ اس سے پہلے یقینا کھلی گمراہی میں تھے ۔‘‘ (وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَسُولًا أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ )(النحل:۳۶) ’’ ہم نے ہر اُمت میں رسول بھیجا کہ (لوگو) صرف اللہ کی عبادت کرو ، اور اس کے سوا تمام معبودوں سے بچو۔ ‘‘
Flag Counter