Maktaba Wahhabi

231 - 336
والا بھلائی کے ساتھ آئے ، یا رحمن۔ ‘‘ اللہ تعالیٰ کے کلمات تامہ جن کی حد سے کوئی نیک و بد تجاوز نہیں کرتا ، وہ ہیں جن کے ذریعہ کائنات وجود میں آئی ہے۔ اللہ کی تکوین ، اس کی قدرت سے نیک و بد کوئی خارج نہیں ہے۔ کلمات دینیہ: اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ کتابوں اور ان کتابوں کے اندر موجود اوامر و نواہی ہیں ، نیک لوگ ان کی اطاعت کرتے ہیں اور بدلوگ نا فرمانی کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے متقی ولی وہی ہیں جو اس کے کلمات ِ دینیہ ، جعلِ دینی ، اذنِ دینی ، اور ارادۂ دینیہ کے مطیع و فرماں بردار ہیں۔ وہ تکوینی کلمات جن سے اچھے یا برے کسی کو تجاوز کی طاقت نہیں اس کے اندر تمام مخلوقات شامل ہیں۔ حتیٰ کہ ابلیس ، اس کے لشکر ، تمام کفار ، اور اہلِ جہنم سبھی اس میں شامل ہیں ، تخلیق ، مشیئت ، قدرت اور تقدیر میں گو سب کے سب متفق ہیں مگر امر ونھی ، محبت و رضا ، اور غضب میں مختلف ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے متقی ولی وہی ہیں ، جو مامورات کی تعمیل کرتے ہیں اور منہیات کو ترک کر دیتے ہیں اور تقدیر پر صبر کرتے ہیں۔ اس لیے اللہ تعالیٰ ان سے اور وہ اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہیں ، رضی اللہ عنہم ورضواعنہ۔ اللہ کے دشمن شیطان کے ولی کو اس کی قدرت اور مشیئت کے تحت ہیں ، مگر اللہ تعالیٰ کے نزدیک مبغوض ہیں ، قابلِ نفرت ہیں ، ملعون ہیں ، اللہ کی ان سے دشمنی ہے۔ ان اجمالی تذکروں کی تفصیل دوسرے مقام پر کی جائے گی ، یہاں ہم نے رحمن والوں اور شیطان والوں کے درمیان بنیادی فرق کی وضاحت کر دی ہے۔ اتباع سنت ہی حق و باطل کا میزان ہے: ان دونوں گروہوں کا بنیادی فرق یہ ہے کہ ان میں سے ہر ایک کو دیکھا جائے کہ وہ کہاں تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہیں۔ کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی ذاتِ گرامی وہ
Flag Counter