Maktaba Wahhabi

35 - 336
بسم اللّٰه الرحمن الرحيم خطبۃ الکتاب إِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ نَحْمَدُہٗ وَنَسْتَعِیْنُہٗ وَنَسْتَغْفِرُہٗ وَنَعُوْذُ بِاللّٰحِ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَا وَمِنْ سَیِّئَاتِ أَعْمَالِنَا مَنْ یَّہْدِہِ اللّٰہُ فَـلَا مُضِلَّ لَہٗ وَمَنْ یُّضْلِلْ فَـلَا ہَادِیَ لَہُ وَ أَشْہَدُ أَلَّا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَأَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ ، أَمَّا بَعْدُ! [1] تمام تعریف اﷲ تعالیٰ ہی کے لیے ہے ، ہم اسی سے مددمانگتے ہیں ، اور اسی سے ہدایت اور مغفرت کے طالب ہیں۔ ہم اپنے دلوں کی بدی اور اعمال بدسے اﷲ تعالیٰ کی پناہ چاہتے ہیں۔ اﷲ تعالیٰ جسے ہدایت دے اسے کوئی گمراہ کرنے والانہیں ، اور جسے گمراہ کردے اسے کوئی راہ راست پرلانے والانہیں ہم گواہی دیتے ہیں کہ اﷲ کے سواکوئی عبادت کے لائق نہیں ، وہ اکیلا ہے اس کاکوئی شریک نہیں ہم گواہی دیتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔ جنہیں اﷲ تعالیٰ نے ہدایت اور سچادین دے کربھیجا ، تاکہ اس دین کوتمام مذاہب پرغالب کرے اور اس دین کی صداقت کے لیے اﷲ تعالیٰ کی گواہی کافی ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قرب قیامت انعامات الٰہی کی بشارت دینے اور عذاب الٰہی سے ڈرانے والا ، اﷲ کے حکم سے اﷲ کے دین کاداعی اور ایک روشن چراغ بناکر بھیجا۔ اس ذات پاک کے ذریعہ اﷲ تعالیٰ نے لوگوں کوغلط راستے سے بچاکر صحیح راستہ پررواں دواں کیا ، اندھے پن سے نکال کرانہیں دیدۂ بیناعطاکیا۔ ضلالت وگمراہی کی دلدل سے نکال
Flag Counter