Maktaba Wahhabi

48 - 336
ذکر (مرد)کااضافہ فرمایاتاکہ یہ بات کھل کرسامنے آجائے کہ یہ حکم مردوں کے لیے خاص ہے ، اس میں مردوعورت دونوں شریک نہیں ، جیساکہ زکاۃ کے بارے میں فرمایا: ((فَابْنُ لَبُوْنٍ ذَکَرٌ۔))[1] جب ولی اﷲ کی محبت ورضااور غصہ وناراضگی میں اسی کاتابع رہے جوبات اﷲ تعالیٰ کوپسند ہواس کاحکم دے اور جوناپسندہواس سے منع کرے تواس ولی کادشمن اﷲ تعالیٰ کادشمن ہوتاہے ، جیساکہ اﷲ تعالیٰ کافرمان ہے: (لَا تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ ) (الممتحنۃ:۱) ’’میرے اور اپنے دشمنوں کودوست نہ بناؤ۔ ‘‘ پس جس نے اﷲ کے دوستوں سے دشمنی کی گویااس نے اﷲ تعالیٰ سے دشمنی کی اور جس نے اﷲ سے دشمنی کی تواس نے اﷲ سے جنگ مول لی ۔اسی لیے اﷲ تعالیٰ نے حدیث قدسی میں فرمایا:جس نے میرے دوست سے دشمنی کی اس نے میرے خلاف اعلان جنگ کیا۔ افضل ترین اﷲ کے و لی اولیاء اﷲ میں سب سے زیادہ فضیلت انبیاء کوحاصل ہے اور انبیاء میں سب سے زیادہ فضیلت انہیں حاصل ہے جورسول ہوں اور رسولوں میں سب سے زیادہ فضیلت والے اولوالعزم رسول نوح ، ابراہیم ، موسیٰ ، عیسیٰ اور محمدصلی اﷲ علیہ وعلیہ وسلم ہیں۔ اﷲ تعالیٰ نے فرمایاہے: ( شَرَعَ لَكُمْ مِنَ الدِّينِ مَا وَصَّى بِهِ نُوحًا وَالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ وَمَا وَصَّيْنَا بِهِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى وَعِيسَى أَنْ أَقِيمُوا الدِّينَ وَلَا تَتَفَرَّقُوا فِيهِ )(الشوری:۱۳) ’’اس نے تمہارے لیے دین کاوہی طریقہ منتخب کیاہے جس کا نوح کوحکم دیااور
Flag Counter