Maktaba Wahhabi

53 - 336
کفارومشرکین کادعویٰ اور اس کی تردید مشرکین عرب کایہ دعویٰ تھاکہ مکہ مکرمہ میں رہنے اور بیت اﷲ کے پڑوسی ہونے کی وجہ سے ہم اﷲ کاکنبہ (خاندان)ہیں ، اور اس کی وجہ سے وہ دوسروں پراپنی بڑائی جتایاکرتے تھے ، جیساکہ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: (قَدْ كَانَتْ آيَاتِي تُتْلَى عَلَيْكُمْ فَكُنْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ تَنْكِصُونَ (66) مُسْتَكْبِرِينَ بِهِ سَامِرًا تَهْجُرُونَ )(المومنون:۶۶۔ ۶۷) ’’میری آیتیں توتمہارے سامنے پڑھی جاتی تھیں ، پھربھی تم اپنی ایڑیوں کے بل الٹے بھاگتے تھے ، اکڑتے ، اینٹھتے ، اسے چھوڑدیتے تھے ، جیسے وہ کوئی افسانہ گوہو۔ ‘‘ اور فرمایا: (وَإِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِيُثْبِتُوكَ أَوْ يَقْتُلُوكَ أَوْ يُخْرِجُوكَ وَيَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ اللَّهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ (30) وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا قَالُوا قَدْ سَمِعْنَا لَوْ نَشَاءُ لَقُلْنَا مِثْلَ هَذَا إِنْ هَذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ (31) وَإِذْ قَالُوا اللَّهُمَّ إِنْ كَانَ هَذَا هُوَ الْحَقَّ مِنْ عِنْدِكَ فَأَمْطِرْ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِنَ السَّمَاءِ أَوِ ائْتِنَا بِعَذَابٍ أَلِيمٍ (32) وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ وَمَا كَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ (33) وَمَا لَهُمْ أَلَّا يُعَذِّبَهُمُ اللَّهُ وَهُمْ يَصُدُّونَ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَمَا كَانُوا أَوْلِيَاءَهُ إِنْ أَوْلِيَاؤُهُ إِلَّا الْمُتَّقُونَ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ) (الانفال:۳۰۔ ۳۴)
Flag Counter