Maktaba Wahhabi

63 - 336
تمام کے تمام لوگ اپنے اور اپنی جماعت کے متعلق اولیاء اﷲ ہونے کے مدعی ہوئے سب کے سب کافرہیں ، اولیاء اﷲ تووہ ہیں جن کی خوبیاں خوداﷲ تعالیٰ نے اپنے اس فرمان میں بیان کر دی ہے: (أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (62) الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ )(یونس: ۶۲۔ ۶۳) ’’سن لو جولوگ اﷲ کے دوست ہیں انہیں نہ کچھ خوف ہوگا ، نہ وہ غمگین ہوں گے، جولوگ ایمان لائے اور اﷲ سے ڈرتے رہے۔ ‘‘ تمام آسمانی کتابوں پرایمان لاناضروری ہے: ایمان کی ضروری شرط یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ ، اس کے فرشتے ، اس کی کتابوں ، اس کے رسولوں اور قیامت کے دن پرایمان ہو۔ اﷲ تعالیٰ کی طرف سے مبعوث کئے گئے سارے رسول اور اس کی طرف سے نازل کردہ تمام کتابوں پرایمان لاناضروری ہے ، جیساکہ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: (قُولُوا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنْزِلَ إِلَى إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوتِيَ مُوسَى وَعِيسَى وَمَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ مِنْ رَبِّهِمْ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ (136) فَإِنْ آمَنُوا بِمِثْلِ مَا آمَنْتُمْ بِهِ فَقَدِ اهْتَدَوْا وَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا هُمْ فِي شِقَاقٍ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ )(البقرۃ:۱۳۶ ، ۱۳۷) ’’مسلمانو!تم یہودونصاریٰ کویہ جواب دوکہ ہم تواﷲ پرایمان لائے ہیں ، اور قرآن پر اور جوہم پراترااس پر ، اور جوصحیفے ابراہیم ، اسماعیل ، اسحاق ویعقوب اور اولاد (یعقوب علیہم السلام) پراترے ان پر ، اور موسیٰ وعیسیٰ ( علیہما السلام ) کو جو کتاب ملی اس پر ، اور جودوسرے پیغمبروں کوان کے رب سے جوملااس پر ، ہم
Flag Counter