Maktaba Wahhabi

69 - 336
’’کیامیں تمہیں بتاؤں کہ شیطان کس پراترتے ہیں ، وہ ہرایک جھوٹے ، گنہ گارپراترتے ہیں ، اچٹتی ہوئی سنی سنائی پہنچادیتے ہیں ، اور ان میں سے اکثرجھوٹے ہیں۔ ‘‘ وہ تمام حضرات جوکشف وکرامات اور خارق عادات کے دعویدارہیں ، پیغمبروں کی اتباع نہ کریں توان کاجھوٹ بولنااور ان سے شیطانوں کاجھوٹی باتیں کرنالازم ہے ۔ شرک ، ظلم ، بے حیائی کی باتوں ، مبالغہ آرائی ، بدعات وخرافات اور فسق وفجورسے ان کے اعمال کاآلودہ ہوناضروری ہے ، یہی وجہ ہے کہ ان پرشیطان اترتے ہیں اور ان کے دوست بن جاتے ہیں ، پس وہ شیطان کے اولیاء ہیں نہ کہ رحمان کے اولیاء ، اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: (وَ مَنْ یَّعْشُ عَنْ ذِ کْرِ ا لرَّحْمٰنِ نُقَیِّضْ لَہُ شَیْطَا نًا فَہُوَلَہُ قَرِیْنٌ) (الزخرف :۳۶) ’’اور جوشخص رحمان کی یادسے غفلت کرے ہم اس پرایک شیطان مقررکردیتے ہیں ، وہی اس کاساتھی ہوتاہے۔ ‘‘ ذکررحمن کامفہوم: رحمن کاذکروہی ذکرہے جسے دے کر رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کومبعوث کیاگیاہے ، اور وہ ذکرقرآن کریم ہے ، جوشخص قرآن کونہ مانے ، اس کی باتوں کوسچانہ سمجھے ، اس کے حکم کوواجب نہ سمجھے ، وہ اس سے اعراض کرتاہے ، اس لیے اس پرشیطان مسلط کردیاجاتاہے ، جواس کے ساتھ ساتھ رہتاہے ، اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: (وَهَذَا ذِكْرٌ مُبَارَكٌ أَنْزَلْنَاهُ أَفَأَنْتُمْ لَهُ مُنْكِرُون )( الانبیائ:۵۰) ’’اور یہ نصیحت وبرکت والاقرآن بھی ہم نے نازل کیاہے ، توکیاتم اس کاانکارکروگے۔ ‘‘ اور فرمایا:
Flag Counter