Maktaba Wahhabi

83 - 336
میری قربت چاہتاہے ، یہاں تک کہ اس سے محبت کرنے لگتاہوں ، اور جب میں اس سے محبت کرنے لگتاہوں تواس کاکان بن جاتاہوں جس سے وہ سنتاہے ، اس کی آنکھ بن جاتاہوں جس سے وہ دیکھتاہے ، اس کاہاتھ بن جاتاہوں جس سے وہ پکڑتاہے ، اس کاپاؤں بن جاتاہوں جس سے وہ چلتاہے ۔ ‘‘[1] ابرار : یعنی اصحاب یمین وہ ہیں جوفرائض اداکرکے اﷲ تعالیٰ کاقرب حاصل کرتے ہیں ، اﷲ تعالیٰ نے جوان پرواجب قرار دیاہے اسے بجالاتے ہیں ، اور جوحرام کردیاہے اسے ترک کردیتے ہیں ، اور اپنے آپ کونوافل کاپابندنہیں بناتے ، اور نہ غیرضروری مباح چیزوں سے باز رہتے ہیں۔ مقربین: سابقین مقربین وہ لوگ ہیں جوفرئض اداکرنے کے بعدنوافل کے ذریعہ قرب الہٰی حاصل کرتے ہیں ، واجبات اور مستحبات پرعمل پیرارہتے ہیں ، حرام اور مکروہات سے اجتناب کرتے ہیں ، یہ لوگ اﷲ تعالیٰ کی ان تمام محبوب اور پسندیدہ باتوں کواختیارکرکے اس کاتقرب حاصل کرلیتے ہیں جو ان کے بس میں ہوتی ہے ، تومالک ان سے پوری محبت کرنے لگتاہے ، جیساکہ حدیث قدسی میں گزر چکا ہے : ’’ وَلَا یَزَالُ عَبْدِیْ یَتَقَرَّبُ اِلَیَّ بِالنَّوَافِلِ حَتّٰی أُحِبَّہُ۔‘‘اور میرا بندہ نوافل اداکرکے میری قربت چاہتاہے یہاں تک کہ میں اس سے محبت کرنے لگتاہوں۔ اس محبت سے مراد مطلق محبت ہے ، جیساکہ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا: (اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ (6) صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ) ( الفاتحۃ:۶۔ ۷) ’’ہمیں سیدھاراستہ بتا ، ان لوگوں کاراستہ جن پرتونے انعام نازل کیا ، نہ کہ ان
Flag Counter