Maktaba Wahhabi

88 - 336
چوتھي فصل : امت محمدیہ کی قسمیں اور معتزلہ ومرجئہ کاردّ اﷲ تعالیٰ نے سورہ فاطر میں مقتصدین اور سابقین اولیاء کاتذکرہ کرتے ہوئے فرمایا: (جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا يُحَلَّوْنَ فِيهَا مِنْ أَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَلُؤْلُؤًا وَلِبَاسُهُمْ فِيهَا حَرِيرٌ (33) وَقَالُوا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنَّا الْحَزَنَ إِنَّ رَبَّنَا لَغَفُورٌ شَكُورٌ (34) الَّذِي أَحَلَّنَا دَارَ الْمُقَامَةِ مِنْ فَضْلِهِ لَا يَمَسُّنَا فِيهَا نَصَبٌ وَلَا يَمَسُّنَا فِيهَا لُغُوبٌ )(فاطر: ۳۳۔ ۳۵) ’’پھرہم نے اپنے بندوں میں سے ان لوگوں کوکتاب کاوارث بنایا جن کوہم نے اہل سمجھ کراس خدمت کے لیے منتخب فرمایا ، یعنی مسلمانوں کو۔ پھران میں سے بعض تواپنی جانوں پرعمل نہ کرکے ظلم کررہے ہیں اور بعض ان میں متوسط درجہ کے ہیں ، اور بعض ان میں ایسے ہیں جواﷲ کے حکم سے نیکیوں میں اور وں سے بڑھے ہوئے ہیں ، یہی تواﷲ کابڑافضل ہے۔ وہ ہمیشہ رہنے والے باغات میں داخل ہوں گے ، وہاں انہیں سونے کے کنگنوں اور موتیوں سے آراستہ کیاجائے گا، اور وہاں ان کالباس حریرکاہوگااور وہ کہیں گے کہ اس اﷲ کاشکرہے جس نے ہم سے غم دورکردیاہے ، یقیناہمارارب بخشنے والاقدردان ہے ، جس نے اپنے فضل سے ہمیں ابدی قیام گاہ میں اتارا ، جہاں نہ ہمیں مشقت اٹھانی پڑتی ہے ، نہ تھکان ہوتی ہے۔ ‘‘ اس آیت کے اندر تینوں قسمیں صرف محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کی ہیں ، جیساکہ اﷲ تعالیٰ نے {ثُمَّ اَوْرَثْنَا الْکِتٰبِ الَّذِیْنَ اصْطَفَیْنَا}…میں بیان فرمایاہے۔
Flag Counter