Maktaba Wahhabi

90 - 336
تنگ دستی دونوں حالتوں میں اﷲ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ، اور غصہ کوروکتے اور لوگوں کے قصورمعاف کردیتے ہیں ، اور اﷲ تعالیٰ نیکی کرنے والوں کودوست رکھتاہے ، اور وہ لوگ ایسے نیک دل ہیں کہ بہ تقاضائے بشریت جب کوئی گناہ کربیٹھتے ہیں ، یاکوئی اور بے جابات کرکے اپنا یا اپنے دین کاکوئی نقصان کرلیتے ہیں ، تواﷲ تعالیٰ کویادکرکے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے لگتے ہیں ، اور اﷲ کے سوااپنے بندوں کے گناہوں کومعاف کرنے والااور ہے ہی کون؟اور وہ لوگ جوباوجودعلم کے کسی برے کام پراڑنہیں جاتے ، یہی لوگ ہیں جن کابدلہ ان کے رب کی طرف سے مغفرت ہے اور مغفرت کے علاوہ بہشت کے باغ جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اور وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے ، اور نیک کام کرنے والوں کے بھی کیسے اچھے اجرہیں۔ ‘‘ کوئی موحدجہنم میں ہمیشہ نہیں رہے گا: اﷲ تعالیٰ کے ارشاد (جَنَّاتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا) (الرعد:۲۳) سے اہل سنت یہ استدلال کرتے ہیں کہ اہل توحیدمیں سے کوئی بھی ہمیشہ جہنم میں نہیں رہے گا۔ البتہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے متواتر احادیث مروی ہیں کہ بہت سے لوگ جوکبیرہ گناہوں کے مرتکب ہیں ، جہنم میں داخل ہوں گے ، اور تواتر کے ساتھ اس مضمون کی حدیثیں بھی واردہیں کہ یہ اہل کبائر بالآخرجہنم سے نکلیں گے۔ جن لوگوں نے یہ کہاہے کہ اہل کبائر ہمیشہ جہنم میں رہیں گے ، اور آیت کی یہ تاویل کی ہے کہ سابقین ہی جنت میں داخل ہوں گے ، مقتصدیاظالم لنفسہ اس میں داخل نہ ہوں گے ، جیساکہ معتزلہ کی تاویل ہے تویہ قول فرقہ مرجئہ کے بالمقابل ہے۔ مرجئہ کاعقیدہ ہے کہ اہل کبائرمیں کوئی بھی ہرگزجہنم میں داخل نہ ہوگا ، سب کے سب عذاب کے بغیر جنت میں داخل ہوجائیں گے ، یہ دونوں اقوال نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت سنت متواترہ ، سلف صالحین اور ائمہ مجتہدین کے اجماع کے خلاف ہیں ، دونوں گروہوں کے عقیدہ کافساد حسب ذیل دوآیتوں
Flag Counter