Maktaba Wahhabi

149 - 440
حاصل کلام: یہ ہے کہ اس آدمی نے امام مالک رحمہ اللہ سے اللہ عزوجل کی استواء والی کیفیت کے بارے میں سوال کیا تھا حالانکہ اس سوال کا کوئی فائدہ اور ضرورت نہ تھی۔ اور نہ ہی یہ عقل کے احاطہ میں آسکتا تھا۔ لوگوں کو چاہیے کہ اس سے رک جائیں۔ اُس پر واجب تھا کہ آیت ﴿اَلرَّحْمٰنُ عَلَی الْعَرْشِ اسْتَوٰی﴾ میں استواء کے معنی کے بارے میں سوال کرتا۔ تب اسے اس کے بارے میں بتا دیا جاتا کہ اس کا معنی اللہ کا اپنے عرش پر بلند ہونا ہے۔ *****
Flag Counter