Maktaba Wahhabi

227 - 440
عَقِیْدَۃُ أَہْلِ السُّنَّۃِ وَالْجَمَاعَۃِ فِیْ أَفْعَالِ الْعِبَادِ: أَرَادَ مَا الْعَالَم فَاعِلُوْہُ (۱) وَلَوْ عَصَمَہُمْ لَمَا خَالَفُوْہُ وَلَوْ شَائَ أَنْ یُطِیْعُوْہُ جَمِیْعًا لَأَطَاعُوْہُ۔ (۲) ترجمہ…: ((بندوں کے افعال کے متعلق اہل سنت والجماعت کا عقیدہ)) جو کچھ بھی اہل جہاں کرتے ہیں اس نے اس کا ارادہ کیا ہے۔ اگر وہ ان کو بچاتا تو وہ اس کی مخالفت نہ کرسکتے اور اگر وہ چاہتا کہ تمام لوگ اس کی اطاعت کریں تو وہ ضرور اس کی فرمانبرداری کرتے۔ تشریح…: (۱) دنیا میں لوگ جو کچھ بھی کرتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے ارادے سے ہی کرتے ہیں۔ کوئی چیز اللہ تعالیٰ کے ارادے کے بغیر وجود میں نہیں آتی۔ لیکن یہ اصول ارادہ کونیہ کے بارے میں ہے۔ اس ارادے کے تحت خیر و شر، کفر و ایمان، اطاعت و معصیت سب کچھ آجاتا ہے۔ ارادہ شرعیہ: ارادہ شرعیہ صرف نیکی کے کاموں کے ساتھ ہی خاص ہے۔ لہٰذا اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿یُرِیْدُ اللّٰہُ بِکُمُ الْیُسْرَ وَ لَا یُرِیْدُ بِکُمُ الْعُسْرَ﴾ (البقرہ:۱۸۵) ’’اللہ تمھارے ساتھ آسانی کا ارادہ رکھتا ہے اور وہ تمہارے ساتھ تنگی کا ارادہ نہیں رکھتا۔‘‘ اسی طرح فرمایا: ﴿وَ اللّٰہُ یُرِیْدُ اَنْ یَّتُوْبَ عَلَیْکُمْ وَ یُرِیْدُ الَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الشَّہَوٰتِ اَنْ تَمِیْلُوْا مَیْلًا عَظِیْمًا،﴾ (النساء:۲۷) ’’اور اللہ چاہتا ہے کہ تم پر مہربانی فرمائے اور جو لوگ خواہشات کی پیروی کرتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ تم (سیدھے راستے سے) ہٹ جاؤ، بہت بڑا ہٹ جانا۔‘‘ ارادہ کی قسمیں: ارادہ کی دو قسمیں ہیں۔ (۱)… ارادہ کونیہ (۲)… ارادہ دینیہ شرعیہ
Flag Counter