Maktaba Wahhabi

35 - 67
سکے گی نہ برتن کو کہیں لے جاسکے گی اور نہ اورکسی قسم کی کوئی بات اس سے ہو سکے گی۔ جس سے ظاہر ہے کہ وہ ایسی محتاج اور بے بس ہے کہ جب تک اسے کوئی برتن میں سے نہ نکالے۔اپنے آپ نہیں نکل سکتی۔ پھر ایسی چیزمیں بھلا یہ قدرت کہا ں کہ اوروں کو کوئی چیز بنا کر دے۔ پانی کی طاقت پانی کو لوتو اس کا بھی یہی حال ہے برتن میں ڈال کر اسے ابھی رکھ دیکھو۔ ہوا کی طرح یہ بھی کچھ نہ کر سکے گا۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ دوسرے کا محتاج ہے۔ اپنے آپ کچھ نہیں کر سکتا اور اسی واسطے اسے بھی کسی چیز کا بنانے والا نہیںمان سکتے۔ درختوں و جانوروں کی طاقت ہوا اور پانی کے سوا اور لاکھوں چیزیں ہیں آئیے ان میں سے دو چار کی طاقت کا اندازہ کریں۔ پہلی ہی نظر میں اونچے اونچے درخت نظر آتے ہیں۔جن کی صورت و شکل دیکھکر حیرت ہوتی ہے یا جنگل پہاڑ،دریا ،اور سمندر میں نئی نئی صورت نئی نئی شکل کے جانور دکھائی دیتے ہیں جن کو دیکھ کر عقل چکراتی ہے۔ مگر کیا ا ن میں سے کسی درخت مثلاً بڑ ،پیپل نے ہمیں یہ آرام کی چیزیں عطا کی ہیں یا کسی حیوان مثلاً شیر ،مگرمچھ ،بیل ،گائے نے ؟ اس کا جواب دینے سے پہلے ہم دیکھتے ہیں کہ خود ان کا کیا حال ہے وہ تو ہوا ،پانی اور روشنی وغیرہ کے ایسے محتاج ہیں کہ انکے بغیر دم بھر نہیں رہ سکتے۔پھر کیونکر مان لیں کہ ان میں سے
Flag Counter