Maktaba Wahhabi

40 - 67
تارک الدنیا (ولی) ،چھوٹا ہو یا بڑا ،پیر ہو یا پیغمبر ،سب کے سب ان چیزوں کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔ کسی کو اپنی جان پر اختیار نہیں۔ کوئی اپنی عمر بڑھا نہیں سکتا۔ کوئی اپنے آپ کو مرنے سے بچا نہیں سکتا۔ پس اس صورت میں کوئی آدمی بھی اس قابل نہیں کہ ہم اسے اپنی ضرورت کی چیزوں کا بنا دینے والا سمجھ سکیں۔ پس ان امور سے ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا کی چیزیں نہ تو اپنے آپ بن گئی ہیں نہ دنیا کی مخلوق میں سے کسی نے بنائی ہیں۔ بلکہ کسی بالاتر اور باقدرت و پر حکمت ذات کی صناّعی و خلاّقی کا یہ سارا عالم جلوہ نما ہے اور اسی نے یہ نہایت ہی مفید چیزیں تخلیق کی ہیں ہم ایسی مبدع و فاطر ذات کا نام اللہ تعالی رکھتے ہیں۔ پس مظاہر عالم اللہ کی ہستی پر زبردست دلیل ہیں۔ انتباہ ہم سرسری نظر میںرات ،دن ،سورج ،چاند ،ہوا،پانی،پہاڑ،درخت کو دیکھتے ہیں اور ان کو آیۃ اللہ یعنی اللہ کی ہستی پر دلیلِ ناطق سمجھنے پر توجہ نہیں دے پاتے ورنہ جیسا کہ بدلالتِ واضحہ ثابت کر دیا گیا ہے یہ سب اشیاء ایک قادر کی ہستی کا صاف پتہ دیتی ہیں۔ عرفی رحمہ اللہ نے کیا خوب لکھا ہے ؎ ہر کس نہ شنا شندہ راز است وگرنہ اینہا ہمہ راز است کہ معلوم عوام است موجوداتِ عالم کا نظم و ترتیب ہستی خدا پر شاہد عادل ہے آج تحقیقات و تدقیقات نے بتایا ہے کہ ارسطو و افلاطون وغیرہ اس مسئلہ کو
Flag Counter