Maktaba Wahhabi

48 - 67
ہوئی کہ اس نے اس کی تخلیق و تکوین فرمائی۔ زمین ہستی باری تعالیٰ پر دلیل ناطق ہے سائنس آج اس ترقی پر پہنچی ہے۔ لیکن زمین کا ایک چپہ یا یاک چھوٹا سا طبق صوبہ یو،پی یا سی،پی کے برابر بلکہ اس کے ایک ضلع کے برابر بھی زمین کاایک چپہ نہیں بنا سکتے۔کیونکہ یہ اللہ ی شان ہے جیسا کہ فرمایا :۔ اَللّٰہُ اَّلذِیْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوَاتٍ وَ مِنَ الْاَرْضِ مِثْلَھُنَّ یَتَنَزَّلَ الْاَمْرُ بَیْنَھُنَّ لِتَعْلَمُوْا اَنَّ اللّٰہَ عَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ (طلاق آیت نمبر 12)وَ مِنْ آیٰتِہٖ خَلْقُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافُ اَلْسِنَتِکُمْ وَاَلْوَانِکُمْ اَنَّ فِیْ ذَالِکَ لَآیَاتٍ لَلْعٰلِمِیْنَ‘‘ (روم آیت نمبر 22)وَھُوَ الَّذِیْ مَدَّالْاَرْضَ وَ جَعَلَ فِیْھَا رَوَاسِیَ وَاَنْھَارً‘‘(سورہ رعد آیت نمبر3)۔ آج یہ جھگڑا اتحادی و محوری قوموں کا محض ہو سِ ملک گیری و جوع الارضی کے ماتحت ہے سورج ،چاند اور سیاروں کے منافع کے لئے جھگڑا نہیں ہے بلکہ نفسِ زمین کی تحصیل کے لئے ،جرمنی یا جاپان اربوں روپیہ فی سیکنڈ اور ہزاروں جانیں یومیہ برباد کرنے کی جگہ کیوں نہیں زمین کا ایک طبق اور طبق در طبق اپنے ممالک کے اوپر بنا کر اس کو گل و گلزار بنا ڈالیں۔ اس پر آبادیاں قائم کریں اپنی قوم کو بسائیں کاشت کاری زراعت سے ہرا بھرا کر دیں یا بڑے بڑے اربابِ کمال موجدینِ سائنس برطانیہ میں بھی آباد ہیں۔ اتحادی سلطنتیں ان ہنر مندوں سے زمین کا کوئی طبق بنوا کر ان کے آگے ایک زمینی لقمہ ڈال کر ان کی جوع الارضی و جنگ کا
Flag Counter