Maktaba Wahhabi

58 - 67
سورج او رسیاّروں کی ضخامت اور روشنی ہستی خدا پر دلیل ہے سورج و سیاّروں کے متعلق دور بینوں سے دیکھ کر ماہرین سائنس نے اعلان کیا ہے کہ سورج موجودہ زمین سے تیرہ لاکھ گنا بڑا ہے اور ستارے جو چار کھرب دیکھے جا چکے ہیں ان میں سے کچھ ہمار ے آفتاب سے چھوٹے اور کچھ اس آفتاب سے کئی گنا بڑے ہیں۔ آفتاب کی روشنی زمین تک پہنچنے میں آٹھ منٹ لگتے ہیں اور یہ اسی حالت میں جبکہ بقول ماہرین سائنس اس کی روشنی ایک لاکھ چھیاسی ہزار میل فی سیکنڈ کی زبردست رفتار سے چلتی ہے ملاحظہ ہو۔( ڈاکٹر جسٹس سرشاہ محمد سلیمان صاحب ماہر ریاضی و سائنس کا مضمون طلوع اسلام ماہ ستمبر 1941ء ایضاً۔ جواہر العلوم ص 120للشیخ الطنطاوی )۔ حضرات ! یہ آفتاب، یہ ستارے ،یہ چاند،اللہ کی ہستی کے لئے سب سے بڑی حجت ہیں۔ آج تمام دنیا کم و بیش 12گھنٹے آفتاب کی روشنی سے محروم رہتی ہے۔ رات بھر تین چار گھنٹے روزانہ لوگ کاروبار جاری رکھتے ہیں سائنس و حکمت کی اس البیلی دنیاکو اہلِ دنیا کی حالت و ضرورت معلوم ہے لیکن کیا ان کی مجال ہے کہ ٹھیک آفتاب جیسا منور کوئی ایک کرہ رات کے لئے بناکر اہلِ عالم کے لئے مفت یا بہ قیمت تیارکر لیں جو تمام عالم کو پھر منور کر دے۔ ٹارچ،گیس،بجلی کا ہنڈا مختلف چیزیں ایک کمرہ میں یادس بیس گز تک روشنی کرنے والی چیزیں تو انہوں نے بنا لیں لیکن ایسی مفت اور تمام عالم کو جگمگا دینے والی چیز سورج کے مثل کوئی آج تک نہ بنا سکا،نہ قیامت تک بنا سکے گا پس علم و سائنس کا یہ عجز اللہ کی ہستی پر دلیلِ ناطق ہے۔
Flag Counter