Maktaba Wahhabi

60 - 67
جنون کا احتمال نہ اٹھ جائے گا اس وقت تک آپ سے گفتگو نہ کروں گا۔ پہلے اس احتمال کو اٹھائیے اگر وہ کہیں کہ اس طرح کا احتمال پوچ ہے کیونکہ ناشی بغیر دلیل ہے تو ان سے کہا جائے گا کہ یہ احتمال بھی پوچ ہے اور بغیر دلیل کے ہے کہ پہلے زمانہ کے موجدین نے سورج تارے وغیرہ بنائے ہوں۔جبکہ یہ مسلّم ہے کہ فلسفہ اور سائنس آج شباب کو پہنچا ہوا ہے اور اس کی حالت یہ ہے کہ ہنوز وہ اس پر قادر نہیں ہے کہ ستاروں کے معمورہ کامعمولی تعارف کراسکے چہ جائیکہ اس زمانے میں جبکہ سائنس عہدِ طفولیت میں تھی۔ کیونکہ جو چیز خود بخود ہو تی ہے اس میں توافق اور تنظیم نہیں ہوتی اور دنیا کی ساری چیزیں منظم ہیں اورا س میں توافق جلوہ گر ہے خصوصاً شمس و قمر میں کس قدر ضابطہ اور کتنی پابندی ہے جو سب کے مشاہدہ کی چیز ہے اوردلیل ہے کہ کسی باتدبیر صاحبِ انتظام کے ہاتھوں انکا وجود ہو اہے۔ ہستی باری تعالیٰ پر ایک فلسفیانہ دلیل دنیا کی کوئی چیز اپنے آپ پیدا نہیں ہوتی۔ اک ذرا سی سوئی او ر یہ دھاگا اپنے آپ نہیں پیدا ہوا ۔ سوئی کا بنانے والا بھی کوئی ہے۔ دھاگہ بنانے والا بھی کوئی ہے۔ لوگوں نے مختلف محنتوں اور حکمتوں سے انھیں تیار کیا ہے۔ بغیر کسی بنانے والے کے یہ معمولی چیزیں بھی نہیں بن سکیں۔یہ میز کرسی اور یہ لاؤڈ اسپیکر بھی اپنے آپ نہیں بنے ہیں۔ جب یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں بھی اپنے آپ نہیں بنیں ہیں تو یہ چاند، ستارے ،یہ کہکشاں ،اپنے آپ کیسے بن جائیں گے۔ ضرور انکا بھی کوئی بنانے والا ہے۔ کیونکہ یہ چیزیں اتنی بڑی ضخامت کی ہیں کہ کسی انسانی کارخانہ میں ڈھالی نہیں جاسکتیں۔
Flag Counter