Maktaba Wahhabi

67 - 67
محل کے بغیر ممکن نہیں۔اسلئے گھڑی ساز کی علیت اور گھڑی کی معلولیت کے لئے یہ شرط ہے کہ وجود اثر کے پہلے کوئی چیز خارج میں موجود ہو جو حالت وہیئت کا محل بن سکے۔ اگر معلول ہیئت و حالت نہ ہوتی تو محل کی بھی ضرورت نہ ہوتی۔ پس گھڑی جس ہیئت ترکیبی کا نام ہے ان کے اجزاء ترکیبی کا پہلے سے موجود ہونا ضروری ہے۔ یہ اجزاء تو علّتِ یعنی گھڑی ساز کے معلول نہیں۔ کیونکہ گھڑی ساز گھڑی کی علّت ہے نہ کہ گھڑی کے اجزاء کی۔ گھڑی کے اجزاء کے بنانے ڈھالنے والے اور لوگ ہوتے ہیں۔ پس ظاہر ہے گھڑی ساز نے گھڑی کو اسکے معدوم ہونے کے بعد موجود کیا ہے۔ عالمِ محسوس میں تو ہر شے کی حالت ِعدم میں ہوتی ہے چنانچہ گھڑی ساز کے اثر کا وجود گھڑی کی حالتِ عدم میں ہوتا ہے۔ اجتماع النقیضین کی دو قسمیں اگر حالتِ عدم میں اثر مانا جائے تو اجتماع النقیضین لازم نہیں آتا۔ ہر اجتماع الّقیضین محال نہیں اور جو اجتماع النقیضین محال ہے وہ یہاں پایا نہیں جاتا کیونکہ اجتماع محل واحد میں نہیں ہے بخت و اتفاق والے اس امر کو پیش نظر نہ رکھ سکے کہ عدم اور وجود اگر متناقضین تسلیم بھی کر لئے جائیں تو بھی کوئی حرج نہ ہوگا۔کیونکہ عدم کا کوئی محل نہیں ہوتا اور وجود شئے سے کوئی علیحدہ چیز نہیں ہے۔ پس وجود و عدم کا اجتماع محلِ واحد میں ہے ہی نہیں تو اجتماع النقیضین محل واحد میں کہاں لازم آیا ؟بہرحال حالت ِعدم میں علّت کا اثر ہوتا ہے یعنی اثرِ علّت
Flag Counter