Maktaba Wahhabi

71 - 67
ہو اہے یا حال حصول میں ہوا ہو گا۔ تو لازم آئیگا تحصیل حاصل۔ اور اگر یہ حصول حاصل حال عدم میں ہو،تو لازم آئے گا۔ اجتماع النقیضین علی قیاس ما قلتم من غیر فرقٍ۔ فما ھو جوابکم جھو جوابنا۔ تحقیقی جواب یہ ہے کہ تأثیر مؤثر متأثر کے وجود کے زمانہ میں ہے اور تأثیر مؤثر بشرط وجود نہیں ہے اور محال یہی ہے تحصیل حاصل تو لازم آئے گا لیکن تحصیل حاصل کی دو قسمیں ایک محال ایک جائز تحصیل حاصل جو حاصل ہے، تحصیل سابق سے وہ محال ہے بہ تقدیر شرطیت۔ کیونکہ شرط میں تقدم لازم اور ظرف میں تقدم لازم نہیں۔ و بالجملہ تاثیر اور وجود معاً ماہیئت کو حاصل ہو کر عدم زائل ہو جاتا ہے ھکذا فی تقاریر استاذی مولٰنا عبدالسلام درانی رحمۃ اللّٰه علیہ رحمۃ واسعۃ و قریب من ذالک تقریر مولنٰا عبدالحیی فرنگی محلی رحمہ اللّٰه فی قول المحیط ص41۔ حرف ِآخر ناظرینِ کرام کے سامنے دلائل کا ایک ذخیرہ ہر نوع سے فراہم کر دیا گیا ہے بسیط و مختصر بھی سادہ بھی منطقی بھی۔ امید ہے کہ بعض دلائل خاطر مبارک میں ضرور بے تکلف اتر جائیں گے۔ مگر بہرحال یہ شعر نظر میں رہے۔ ؎ دور بینا ن بار گا ہ الست جزایں پے نبردہ اندکہ ہست تمّت بالخیر۔ مدرسہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگر کا مختصر تعارف دینِ الہی کا یہ خادم مدرسہ عرصہ 68سال سے ریاست نیپال جیسی سنگلاخ سرزمین کے موضع جھنڈا نگر میں اپنی دینی خدمات بجا لارہا ہے عربی و درجہ حافظہ کے 22مدرسین اور 4باورچی ملازم ہیں دو وقتہ کھانا پانے والے بیرونی طلبہ 175کی تعداد میں قیام رکھتے ہیں۔ (مقامی طلبہ کی کثیر تعداد اس سے خارج ہے )ایک مختصر وقفی زمین اور عشری آمدنی سے مدرسہ کا نظام بہ تدریج ترقی پذیر حالت کے ساتھ قائم ہے مدرسہ میں ایک بلند و پختہ عمارت موجود ہے مدرسہ سے متعلق مسجد اور باورچی خانہ اور غلہ خانہ وغیرہ بھی تیار ہے۔ اب چند درسگاہ اور کتب خانہ کی تیاری بیحد ضروری ہے۔ گذارش ہے کہ عربی مدارس کے محسنین اس مدرسہ کو بھی اپنی یاد میں رکھیں اور کتبِ تفسیر و زرِ نقد سے امداد فرما کر دارین سے ماجور ہوں۔ ان اللّٰه لا یضیع اجر المحسنین۔
Flag Counter