Maktaba Wahhabi

109 - 195
حُکْمُ الْوَلاَءِ لِلّٰہِ سُبْحَانَہٗ وَ تَعَالٰی اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے ساتھ محبت کا حکم مسئلہ 73:اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایسی محبت کرنا اہل ایمان پر فرض ہے جو باقی تمام محبتوں پر غالب ہو۔ ﴿وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اَشَدُّ حُبَّا لِّلّٰہِ ط﴾(165:2) ’’اور جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ اللہ تعالیٰ سے سب سے بڑھ کر محبت کرتے ہیں۔‘‘(سورۃ البقرۃ،آیت نمبر165) ﴿قُلْ اِنْ کَانَ اٰبَآؤُ کُمْ وَاَبْنَآئُ کُمْ وَ اِخْوَانُکُمْ وَ اَزْوَاجُکُمْ وَ عَشِیْرَتُکُمْ وَ اَمْوَالُ نِ افْتَرَفْتُمُوْہَا وَ تِجَارَۃٌ تَخْشَوْنَ کَسَادَہَا وَ مَسٰکِنُ تَرْضَوْنَہَآ اَحَبَّ اِلَیْکُمْ مِّنَ اللّٰہِ وَ رَسُوْلِہٖ وَ جِہَادٍ فِیْ سَبِیْلِہٖ فَتَرَبَّصُوْا حَتّٰی یَاْتِیَ اللّٰہُ بِاَمْرِہٖ ط وَاللّٰہُ لاَ یَہْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ﴾(24:9) ’’اے نبی!کہہ دو،اگر تمہارے باپ،تمہارے بیٹے،تمہارے بھائی،تمہاری بیویاں،تمہارے عزیز و اقارب،تمہارے وہ مال جو تم نے کمائے ہیں،تمہاری تجارت جس کے مندا پڑنے کا تمہیں ڈر ہے اور تمہارے پسندیدہ گھر،تمہیں اللہ اس کے رسول اوراللہ کی راہ میں جہاد سے زیادہ محبوب ہیں تو پھر انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ آجائے(اور یاد رکھو)اللہ تعالیٰ ایسے فاسقوں کی راہنمائی نہیں فرماتا۔‘‘(سورۃ التوبہ،آیت نمبر24) وضاحت: فیصلہ سے مراد اللہ تعالیٰ کا عذاب ہے جو کسی بھی شکل میں آسکتا ہے۔مثلاً ظالم۔ملحد اور بے دین حکمرانوں کا مسلط ہو جانا یا کفار کا غلبہ ہوجانا۔دونوں اللہ تعالیٰ کے عذاب کی صورتیں ہیں۔ عَنْ اَنَسٍ رضي اللّٰه عنه عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ((ثَلاَ ثٌ مَنْ کُنَّ فِیْہِ وَجَدَبِہِنَّ حَلاَوَۃَ الْاِیْمَانِ مَنْ کَانَ اللّٰہُ وَ رَسُوْلُہٗ أَحَبَّ اِلَیْہِ مِمَّا سَوَاہُمَا وَ اَنْ یُحِبَّ الْمَرْئَ لاَ یُحِبُّہٗ اِلَّا لِلّٰہِ وَ اَنْ یَکْرَہَ اَنْ
Flag Counter