Maktaba Wahhabi

145 - 195
فَضْـــلُ الْـــوَلاَءِ لِلْمُؤْمِنِیْـنَ اہل ایمان کے ساتھ محبت کی فضیلت مسئلہ 140:اہل ایمان سے محبت کرنے والے حشر میں اللہ تعالیٰ کے عرش کے سائے تلے ہوں گے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رَضی اللّٰه عنہ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم((اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ یَقُوْلُ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ ِ أَیْنَ الْمُتَحَابُّوْنَ بِجَلاَلِیْ ؟ اَلْیَوْمَ اُظِلُّہُمْ فِیْ ظِلِّیْ یَوْمَ لاَ ظِلَّ اِلاَّ ظِلِّیْ))رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’بے شک اللہ عزوجل قیامت کے روز فرمائیں گے میری بزرگی اور اطاعت کے لئے ایک دوسرے سے محبت کرنے والے کہاں ہیں ؟ آج میں انہیں(اپنے عرش کا)سایہ مہیا کروں گاجبکہ آج کے روز میرے سایہ کے علاوہ کوئی سایہ نہیں۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 141:اہل ایمان سے محبت کرنے والے لوگ قیامت کے روز نور کے منبروں پر جلوہ فروز ہوں گے۔ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ:سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم((قَالَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ أَلْمُتَحَابُّوْنَ فِیْ جَلاَلِیْ لَہُمْ مَنَابِرَ مِنْ نُوْرٍ یَغْبِطُہُمُ النَّبِیُّوْنَ وَالشُّہَدَائُ))رَوَاہُ التِّرْمِذِیّ[2] (صحیح) حضرت معاذبن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے ’’اللہ عزوجل فرماتا ہے میرے جلال کی وجہ سے آپس میں محبت کرنے والے ایسے نور کے منبروں پر ہوں گے جس کی انبیاء اور شہداء بھی تحسین فرمائیں۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 142:اہل ایمان سے محبت کرنے والوں سے اللہ تعالیٰ محبت فرماتے ہیں۔
Flag Counter