Maktaba Wahhabi

149 - 195
إِقْتِضَـــــاءُ الْـــوَلاَءِ لِلْمُؤْمِنِیْـنَ اہل ایمان کے ساتھ محبت کے تقاضے مسئلہ 146:اہل ایمان کو اپنی ضروریات اور آرام و آسائش کے مقابلہ میں اپنے مسلمان بھائیوں کی ضروریات اور آرام و آسائش کو ترجیح دی جائے۔ ﴿وَالَّذِیْنَ تَبَوَّؤُالدَّارَ وَالْاِیْمَانَ مِنْ قَبْلِہِمْ یُحِبُّوْنَ مَنْ ہَاجَرَ اِلَیْہِمْ وَ لاَ یَجِدُوْنَ فِیْ صُدُوْرِہِمْ حَاجَۃً مِّمَّآ اُوْتُوْا وَ یُؤْثِرُوْنَ عَلٰٓی اَنْفُسِہِمْ وَ لَوْ کَانَ بِہِمْ خَصَاصَۃٌ ط وَ مَنْ یُّوْقَ شُحَّ نَفْسِہٖ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ﴾(9:59) ’’وہ لوگ جو ایمان لا کر دارالہجرت میں پہلے ہی مقیم تھے۔(یعنی انصار مدینہ)ان لوگوں سے محبت کرتے ہیں جو ہجرت کرکے ان کے پاس آئے ہیں اور جو کچھ ان کو(مال غنیمت سے)دیا جائے اس کی اپنے دلوں میں کوئی خاص حاجت محسوس نہیں کرتے اور اپنی ذات پر دوسروں کو ترجیح دیتے ہیں،خواہ خود بھی محتاج ہوں۔جو لوگ اپنے نفس کی تنگی سے بچا لئے گئے وہی فلاح پانے والے ہیں۔‘‘(سورۃ الحشر،آیت نمبر9) مسئلہ 147:کفارکے ظلم و ستم سے تنگ آکر اپنا وطن اور گھر بار چھوڑکر آنے والے مہاجرین کو پناہ دی جائے۔ ﴿وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ ہَاجَرُوْا وَ جَاہَدُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَالَّذِیْنَ اٰوَوْا وَّنَصَرُوْ ٓا اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ حَقًّا ط لَہُمْ مَّغْفِرَۃٌ وَّ رِزْقٌ کَرِیْمٌ﴾(74:8) ’’وہ لوگ جو ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا اور جنہوں نے پناہ دی اور مددکی(مہاجرین کی)وہی سچے مومن ہیں ان کے لئے مغفرت ہے اور بہترین رزق ہے۔‘‘(سورۃ الانفال،آیت نمبر74) مسئلہ 148:مشرق و مغرب کے تمام مسلمانوں کو آپس میں حقیقی بھائیوں کی طرح
Flag Counter