Maktaba Wahhabi

161 - 195
مَعْنَی الْبَــــــرَاءِ براء کا مفہوم مسئلہ 166:براء کا مطلب ہے علیحدگی،نجات،دوری،لاتعلقی،بیزاری اور نفرت وغیرہ۔ ﴿بَرَآئَ ۃٌ مِّنَ اللّٰہِ وَ رَسُوْلِہٖٓ اِلَی الَّذِیْنَ عَاہَدْتُّمْ مِّنَ الْمُشْرِکِیْنَ﴾(1:9) ’’اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے ان مشرکین کے لئے اعلان برأت(لا تعلقی)ہے جن سے تم نے معاہدے کئے تھے۔‘‘(سورۃ التوبہ،آیت نمبر1) عَنْ اَبِیْ مُوْسٰی رَضی اللّٰه عنہ اَنَّہٗ قَالَ اَنَا بَرِیْئٌ مِمَّا بَرِیئَ مِنْہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابو موسیٰ(اشعری)رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں اس بات سے بیزار ہوں جس بات سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیزار ہیں۔اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter