Maktaba Wahhabi

166 - 195
مسئلہ 170:کفار کے کلچر اور تہذیب و تمدن کی طرف محض جھکاؤ اور میلان رکھنا بھی منع ہے۔ ﴿وَلاَ تَرْکَنُوْٓا اِلَی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ لا وَ مَا لَکُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ مِنْ اَوْلِیَآئَ ثُمَّ لاَ تُنْصَرُوْنَ﴾(113:11) ’’اور ظالموں کی طرف بالکل نہ جھکنا ورنہ جہنم کی لپیٹ میں آجاؤ گے پھر تمہیں کوئی ایسا سرپرست نہیں ملے گا جو اللہ سے بچا سکے اور کہیں سے تمہیں مدد بھی نہیں پہنچے گی۔‘‘(سورۃ ہود،آیت نمبر113) مسئلہ 171:کفار سے دوستی کرنے والے اللہ،رسول اور قرآن پر ایمان نہیں لائے۔ ﴿وَ لَوْ کَانُوْا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَالنَّبِیِّ وَ مَآ اُنْزِلَ اِلَیْہِ مَا اتَّخَذُوْہُمْ اَوْلِیَآئَ وَلٰـکِنَّ کَثِیْرًا مِّنْہُمْ فٰسِقُوْنَ﴾(81:5) ’’اگر یہ لوگ اللہ،اس کے رسول اور اس چیز پر ایمان لائے ہوتے جو نبی پر نازل کی گئی ہے تو کبھی کافروں کو اپنا رفیق نہ بناتے لیکن ان میں سے اکثر لوگ فاسق ہیں۔‘‘(سورۃ المائدہ،آیت نمبر81)
Flag Counter