Maktaba Wahhabi

168 - 195
عِـــقَــــابُ وَلاَءِ الْـــکُــفَّـــارِ کفار سے دوستی کی سزا مسئلہ 175:کفار سے دوستی کرنے والوں کے لئے عذاب الیم کی بشارت ہے۔ ﴿بَشِّرِ الْمُنٰـفِقِیْنَ بِاَنَّ لَہُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا،نِ الَّذِیْنَ یَتَّخِذُوْنَ الْکٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآئَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَ ط اَیَبْتَغُوْنَ عِنَدَہُمُ الْعِزَّۃَ فَاِنَّ الْعِزَّۃَ لِلّٰہِ جَمِیْعًا﴾(4:138-139) ’’ایل ایمان کو چھوڑ کر کافروں سے دوستی کرنے والے منافقوں کو عذاب الیم کی بشارت دے دو کیا یہ منافق کافروں سے(دوستی کرکے)عزت حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ حالانکہ عزت تو ساری کی ساری اللہ ہی کے لئے ہے۔‘‘(سورۃ النساء،آیت نمبر139-138) ﴿اَلَمْ تَرَ اِلَی الَّذِیْنَ تَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللّٰہُ عَلَیْہِمْ ط مَا ہُمْ مِّنْکُمْ وَ لاَ مِنْہُمْ لا وَ یَحْلِفُوْنَ عَلَی الْکَذِبِ وَ ہُمْ یَعْلَمُوْنَ،اَعَدَّ اللّٰہُ لَہُمْ عَذَابًا شَدِیْدًا ط اِنَّہُمْ سَآئَ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴾(58:14-15) ’’کیا تم نے دیکھا نہیں ان لوگوں کو جنہوں نے دوست بنایا ہے ایسے لوگوں کو جن پر اللہ تعالیٰ کا غضب نازل ہوا(یعنی یہود)وہ نہ تمہارے(یعنی مسلمانوں کے)ہیں نہ ان کے(یعنی کفارکے)وہ جان بوجھ کر جھوٹی بات پر قسمیں کھاتے ہیں(کہ وہ اللہ اور رسول پر ایمان لائے ہیں)اللہ نے ان کے لئے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے جو کچھ یہ کررہے ہیں وہ بہت ہی برا ہے۔‘‘(سورۃ المجادلہ،آیت نمبر15-14) ﴿تَرٰی کَثِیْرًا مِّنْہُمْ یَتَوَلَّوْنَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا ط لَبِئْسَ مَا قَدَّمَتْ لَہُمْ اَنْفُسُہُمْ اَنْ سَخِطَ اللّٰہُ عَلَیْہِمْ وَ فِی الْعَذَابِ ہُمْ خٰلِدُوْنَ﴾(80:5) ’’تو دیکھتا ہے کہ ان میں سے اکثر ایسے ہیں جو(مسلمانوں کے بجائے)کافروں سے دوستی کرتے ہیں بہت ہی برا ہے جو ان کی جانوں نے ان کے لئے آگے بھیجا ہے وہ یہ کہ اللہ ان پر غضبناک ہوا اور وہ
Flag Counter