Maktaba Wahhabi

171 - 195
﴿وَلاَ تَرْکَنُوْ ٓا اِلَی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ لا وَ مَا لَکُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ مِنْ اَوْلِیَآئَ ثُمَّ لاَ تُنْصَرُوْنَ﴾(113:11) ’’اور ظالموں کی طرف بالکل نہ جھکنا ورنہ جہنم کی لپیٹ میں آجاؤ گے پھر تمہیں کوئی ایسا سرپرست نہیں ملے گا جو اللہ سے بچا سکے اور کہیں سے تمہیں مدد بھی نہیں پہنچے گی۔‘‘(سورۃ ہود،آیت نمبر113) مسئلہ 183:کفار سے دوستی کرنے والے دنیا اور آخرت میں خسارے میں رہیں گے۔ ﴿یٰٓایُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْآ اِنْ تُطِیْعُوا الَّذِیْنَ کَفَرُوْا یَرُدُّوْکُمْ عَلٰٓی اَعْقَابِکُمْ فَتَنْقَلِبُوْا خٰسِرِیْنَ﴾(149:3) ’’اے لوگو!جو ایمان لائے ہو،اگر تم نے کافروں کی باتیں مان لیں تو وہ تمہیں تمہاری ایڑیوں کے بل(اسلام سے)پھیر دیں گے اور تم خسارہ پانے والوں میں سے ہو جاؤ گے۔‘‘(سورۃ آل عمران،آیت نمبر149) مسئلہ 184:کفار سے براء ت نہ کرنے والے اللہ تعالیٰ کی نصرت سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ﴿وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ اَہْوَآئَ ہُمْ بَعْدَ الَّذِیْ جَآئَ کَ مِنَ الْعِلْمِ لا مَا لَکَ مِنَ اللّٰہِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لَا نَصِیْرٍ﴾(120:2) ’’ اس کے بعد جو تمہارے پاس آچکا ہے اگرتم نے ان کی خواہشات کی پیروی کی تو تمہیں اللہ تعالیٰ کی پکڑسے بچانے والا کوئی دوست اور مددگار نہیں ہوگا۔‘‘(سورۃ البقرہ،آیت نمبر120)
Flag Counter