Maktaba Wahhabi

184 - 195
اِقْتَضَــــاءُ البَـــرَاءِ عَـــنِ الْکُــفَّـــارِ کفار سے برا ء ت کے تقاضے مسئلہ 205:کفار سے براء ت کا تقاضا یہ ہے کہ ان کی باتیں نہ مانی جائیں ان کے مفادات اور خواہشات کا تحفظ نہ کیا جائے۔ 1 ﴿وَلَا تُطِعِ الْکٰفِرِیْنَ وَالْمُنٰفِقِیْنَ وَدَعْ اٰذَاہُمْ وَتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِ ط وَکَفٰی بِاللّٰہِ وَکِیْلاً﴾(48:33) ’’اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم!کفار اور منافقین کی باتیں ہرگز نہ مانو اور ان کی طرف سے اذیت رسانی کی پرواہ نہ کرو،اللہ پر توکل کرو،کارسازی کے لئے اللہ کی ذات کافی ہے۔‘‘(سورۃ الاحزاب،آیت نمبر48) 2 ﴿فَلاَ تُطِعِ الْکٰفِرِیْنَ وَجَاہِدْہُمْ بِہٖ جِہَادًا کَبِیْرًا﴾(52:25) ’’اے بنی صلی اللہ علیہ وسلم!کافروں کی بات ہرگز نہ مانو،اور اس قرآن کو لے کر ان کے خلاف زبردست جہاد کرو۔‘‘(سورۃ الفرقان،آیت نمبر 52) 3 ﴿یٰٓاَیُّہَا النَّبِیُّ اتَّقِ اللّٰہَ وَلَا تُطِعِ الْکٰفِرِیْنَ وَالْمُنٰفِقِیْنَ ط اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلِیْمًا حَکِیْمًا،وَّاتَّبِعْ مَا یُوْحٰٓی اِلَیْکَ مِنْ رَبِّکَ ط اِنَّ اللّٰہَ کَانَ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرًا،وَّ تَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِ ط وَکَفٰی بِاللّٰہِ وَکِیْلاً﴾(33:1-3) ’’اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم!اللہ سے ڈرو اور کفارو منافقین کی اطاعت نہ کرو بے شک اللہ تعالیٰ بڑے علم والا اور بڑی حکمت والا ہے۔اور جو کچھ تیرے رب کی طرف سے تیری طرف وحی کیا گیا ہے اس کی پیروی کرو بے شک اللہ تعالیٰ پوری طرح خبردار ہے اس سے جو کچھ تم لوگ کرتے ہو۔اللہ پر توکل کرو،کارسازی کے لئے اللہ کی ذات کافی ہے۔‘‘(سورۃ الاحزاب،آیت نمبر 1-3)
Flag Counter