Maktaba Wahhabi

196 - 195
حُکْمُ الْإِحْسَانِ لِغَیْرِ الضَّارِیْنَ مِنَ الْکُفَّارِ بے ضرر کفار سے حسن سلوک کا حکم مسئلہ 224:اسلام اور مسلمانوں سے دشمنی نہ رکھنے والے کفار سے عدل و انصاف کے تقاضوں کے مطابق حسن سلوک کرنے کاحکم ہے۔ ﴿لاَ یَنْہٰکُمُ اللّٰہُ عَنِ الَّذِیْنَ لَمْ یُقَاتِلُوْکُمْ فِیْ الدِّیْنِ وَلَمْ یُخْرِجُوْکُمْ مِّنْ دِیَارِکُمْ اَنْ تَبَرُّوْہُمْ وَتُقْسِطُوْآ اِلَیْہِمْ ط اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الْمُقْسِطِیْنَ،اِنَّمَا یَنْہٰکُمُ اللّٰہُ عَنِ الَّذِیْنَ قَاتَلُوْکُمْ فِیْ الدِّیْنِ وَاَخْرَجُوْکُمْ مِّنْ دِیَارِکُمْ وَظَاہَرُوْا عَلٰٓی اِخْرَاجِکُمْ اَنْ تَوَلَّوْہُمْ ج وَمَنْ یَّتَوَلَّہُمْ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوْنَ﴾(60:8-9) ’’جن لوگوں نے تمہارے ساتھ دین کے معاملہ میں کوئی جنگ نہیں کی نہ ہی تمہیں گھر سے نکالا ہے ان کے ساتھ نیکی اور انصاف کا برتاؤ کرنے سے تمہیں اللہ تعالیٰ منع نہیں فرماتا،اس لئے کہ اللہ تو انصاف کرنے والوں کوہی پسند کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ تمہیں ان لوگوں سے محبت کرنے سے روکتا ہے جنہوں نے تمہارے دین کے معاملہ میں تم سے جنگ کی تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہیں بے گھر کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کی،ایسے کافروں سے جو لوگ دوستی کریں گے وہ ظالم ہیں۔‘‘(سورۃ الممتحنہ،آیت نمبر 8-9) مسئلہ 225:اسلامی حکومت کے وفادار،ذمیوں کے جان و مال کی حفاظت کرنا اسلامی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍورَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ((مَنْ قَتَلَ مُعَاہِدًا لَمْ یَرَحْ رَائِحَۃَ الْجَنَّۃِ وَاِنَّ رِیْحَہَا تُوْجَدُ مِنْ مَیْسَرَۃِ اَرْبَعِیْنَ عَامًا))۔رَوَاہُ الْبُخَارِی[1] حضرت عبد اللہ بن عمرو رَضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جس نے کسی ذمی کو
Flag Counter