Maktaba Wahhabi

98 - 195
آنکھیں مار مار کر ان کی طرف اشارے کرتے جب اپنے گھروالوں کی طرف پلٹتے تو مزے لیتے ہوئے پلٹتے اور جب مسلمانوں کو دیکھتے تو کہتے یہ تو گمراہ لوگ ہیں۔‘‘(سورۃ المطففین،آیت نمبر32-29) ﴿فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْ مَّشْہَدِ یَوْمٍ عَظِیْمٍ،اَسْمِعْ بِہِمْ وَاَبْصِرْ لا یَوْمَ یَاْتُوْنَنَا لٰکِنِ الظّٰلِمُوْنَ الْیَوْمَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ﴾(38-37:19) ’’ہلاکت ہے ان لوگوں کے لئے جنہوں نے کفر کیا بڑے دن کی حاضری سے جس روز وہ ہمارے پاس آئیں گے اس روز وہ خوب سن اور دیکھ رہے ہوں گے لیکن آج یہ ظالم کھلی گمراہی میں پڑے ہیں۔‘‘(سورۃ مریم،آیت نمبر38-37) مسئلہ 56:کافروں اور مسلمانوں کا مقصد حیات الگ الگ ہے۔ ﴿اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ ج وَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِ الطَّاغُوْتِ فَقَاتِلُوْٓا اَوْلِیَآئَ الشَّیْطٰنِ ج اِنَّ کَیْدَ الشَّیْطٰنِ کَانَ ضَعِیْفًا﴾(76:4) ’’جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ اللہ کی راہ میں قتال کرتے ہیں اور جن لوگوں نے کفر کیا ہے وہ طاغوت کی راہ میں قتال کرتے ہیں پس شیطان کے دوستوں سے قتال کرو بے شک شیطان کی چال کمزور ہے۔‘‘(سورۃ النساء،آیت نمبر76) مسئلہ 57:کافروں او رمسلمانوں کا انجام بھی الگ الگ ہے۔ ﴿اَلَّذِیْنَ کَفَرُوْا لَہُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ ط وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَہُمْ مَّغْفِرَۃٌ وَّ اَجْرٌ کَبِیْرٌ﴾(7:35) ’’جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لئے شدید عذاب ہے اور وہ لوگ جو ایمان لائے نیک عمل کئے ان کے لئے مغفرت اور بڑا اجر ہے۔‘‘(سورۃ فاطر،آیت نمبر7)
Flag Counter