Maktaba Wahhabi

136 - 164
باب دوم : ایمان میں کمی کے خارجی اسباب خارجی طور پر اثر انداز ہونے والے گناہ جو ایمان کو کمزور کرتے ہیں اور یہ وہ ہیں کہ جن کا سبب کسی دوسرے کا اثر انداز ہونا ہے اور یہ تین اسباب بطور خلاصہ ہیں۔ پہلا سبب مسلمانوں کا دشمن شیطان ایمان پر بطور نفس اثر انداز ہونے والے خارجی اسباب میں سے یہ ایک قوی سبب شمار کیا جاتا ہے، پس شیطان مومنوں کا سب سے بڑا دشمن ہے، وہ ہر وقت مومنوں پر مصائب کی ٹوہ میں لگا رہتا ہے اس کا اور کوئی کام ہی نہیں ہے، اسے بس فکر ہے تو ایمان کی کہ مومنوں کے سینوں میں اسے جھنجوڑنا اور کمزور کرنا ہے۔ تو جو شخص شیطان کے وسوسوں کا مطیع ہو گیا اور اس کے خطرات کے لیے فرمانبردار ہو گیا اور اللہ کی پناہ میں نہ آیا تو اس کا ایمان کمزور ہو جاتا ہے، بلکہ بعض دفعہ بالکل ہی ختم ہو کر رہ جاتا ہے۔ جتنا ایک مسلمان ان خطرات اور وسوسوں کو قبول کرے گا اتنا ہی اس کا ایمان کمزور ہو گا۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس سے بہت زیادہ سے ڈرایا اور اس کے خطرات واضح کیے اور اس کی اتباع کے بُرے انجام بیان فرمائے اور بتایا کہ یہ مومنوں کا دشمن ہے اور اسے دشمن ہی سمجھو تبھی تم اس کے وسوسوں سے سلامت رہو گے۔ ﴿ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّبِعُوا خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ وَمَنْ يَتَّبِعْ خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ فَإِنَّهُ يَأْمُرُ بِالْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ ﴾ (النور: ۲۱) ’’اے ایمان والو! شیطان کے قدموں کی پیروی نہ کرو، جو شخص شیطان کے
Flag Counter