Maktaba Wahhabi

17 - 164
پہلی بحث : ایمان میں زیادتی کے اسباب اللہ تعالیٰ نے ہر پسندیدہ اور عمدہ چیز کے حصول کے لیے ایک سبب اور طریقہ بنا دیا جو اس چیز تک پہنچاتا ہے۔ تمام اشیاء میں سے اہم ترین اور بہت زیادہ نفع بخش چیز ایمان ہے۔ اس کے حصول اور تقویت کے لیے اللہ تعالیٰ نے بہت سے ایسے اسباب بنا دیے ہیں جو اس میں اضافے اور بڑھوتری کا باعث ہیں۔جب لوگ ان امور کی بجا آوری لاتے ہیں تو ان کا یقین مضبوط اور ایمان بڑھ جاتا ہے۔ ان امور کو اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی سنت میں واضح طور پر بیان فرمایا ہے۔ وہ اہم اسباب درج ذیل ہیں : پہلا سبب .....علم نافع کا حصول ایمان میں اضافے کا سب سے زیادہ اہم اور مفید سبب شریعت اسلامی کا وہ علم ہے جو کتاب اللہ اور سنت رسول سے ماخوذ ہو۔ حافظ ابن رجب رحمہ اللہ اس علم کی تعریف کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’علم نافع اس علم کو کہا جاتا ہے جو کتاب و سنت کی نصوص پر مشتمل ہو۔ نیز کتاب و سنت کے معانی و مفاہیم کا اچھی طرح ضبط کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ یہ شرط بھی ہے کہ قرآن و حدیث کے متعلق معانی و مفاہیم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین و تبع تابعین رحمہم اللہ سے منقول و ماثور ہوں۔اسی طرح حلال و حرام، زہد و رقائق اور معارف کے مسائل بھی اکابر و اسلاف سے ثابت ہوں اور صحیح و سقیم میں تمیز کر کے معانی کی معرفت حاصل کی جائے۔ عقل مند کے لیے اتنا ہی علم
Flag Counter