Maktaba Wahhabi

66 - 164
چوتھا باب: دین اسلام کی خوبیوں میں غور و فکر کرنا دین اسلام خوبیوں کا مجموعہ ہے۔ اس کے عقائد صحیح ترین عقائد ہیں جوسچے اور نفع بخش بھی ہیں اور اس کے اخلاق بھی نہایت پسندیدہ ہیں اور اس کے اعمال و احکام نہایت اچھے اور منصفانہ ہیں۔ ان محاسن دین میں غور و فکر اور عمدہ سوچ بچار کے ساتھ دیکھنے سے اللہ تعالیٰ ایمان کو بندے کے دل میں خوبصورت اور محبوب بنا دیتا ہے۔ جس طرح اللہ تعالیٰ نے اپنے نہایت پسندیدہ لوگوں پر اپنا احسان یوں ذکر فرمایا: ﴿ وَلَكِنَّ اللَّهَ حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيمَانَ وَزَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ ﴾(الحجرات: ۷) ’’اور لیکن اللہ تعالیٰ نے ایمان کو تمھاری طرف محبوب بنا دیا اور تمھارے دلوں میں اسے مزین کر دیا۔‘‘ اس طرح دل میں ایمان نہایت محبوب اور عمدہ چیز بن جاتا ہے۔ پھر بندہ ایمان کی مٹھاس محسوس کرتا ہے اور اسے اپنے دل میں پاتا ہے، تو اصول ایمان اور اس کے حقائق سے اس کے دل میں خوبصورت ہو جاتا ہے اور ایمان کے اعمال سے اس عملی جوارح بھی خوبصورت ہو جاتے ہیں۔[1] امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’جب تم اس سیدھے دین، ملت حنیفیہ اور شریعت محمدیہ کی روشن حکمت میں غور کرو گے جس کے کمال کو عبارت و الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی اس
Flag Counter