Maktaba Wahhabi

104 - 139
اور اگر توبہ کربھی لے تو حاکم وقت کے پاس اس کی ظاہری توبہ (کی قبولیت) کے سلسلہ میں اختلاف ہے ‘کیونکہ اس توبہ کی حقیقت غیر معلوم ہے ‘ اس لئے کہ یہ لوگ ہمیشہ اسلام ظاہر کرتے ہیں ۔[1] تیسرا مطلب: منافقین کے اوصاف۔ منافقین کے اوصاف بہت زیادہ ہیں جنہیں اللہ عز وجل نے اپنی کتاب (قرآن کریم) میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اپنی احادیث میں) بیان فرمایا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے منافقین کے اوصاف ذکر کردینے میں بڑے عظیم فوائد مضمر ہیں ، چند فوائد درج ذیل ہیں : ۱- مومنوں پر اللہ عز وجل کی نعمت کہ اللہ نے انہیں منافقین کے احوال و اوصاف سے آگاہ فرمایا تاکہ وہ ان سے دور رہیں ۔ ۲- مومنوں کو منافقوں کی ڈگر پر چلنے پر دھمکی اور ان کے اوصاف اپنانے پرزجر و توبیخ۔
Flag Counter