Maktaba Wahhabi

131 - 139
یہ صفات بطور مثال ہیں ([1]) ورنہ کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں منافقین کی صفات بہت زیادہ ہیں ‘ ہم اللہ تعالیٰ سے عفو و درگزر کا اور دنیا و آخرت میں عافیت کا سوال کرتے ہیں ۔ چوتھا مطلب: نفاق کے اثرات و نقصانات نفاق کے بڑے خطرناک اثرات اور ہلاکت انگیز نقصانات ہیں ‘ ان میں سے چند نقصانات حسب ذیل ہیں : (۱) نفاق اکبرمنافقین کے دلوں میں خوف و ہراس اور رعب کا سبب ہے، اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿يَحْذَرُ الْمُنَافِقُونَ أَن تُنَزَّلَ عَلَيْهِمْ سُورَةٌ تُنَبِّئُهُم بِمَا فِي قُلُوبِهِمْ ۚ قُلِ اسْتَهْزِئُوا إِنَّ اللّٰہَ مُخْرِجٌ مَّا تَحْذَرُونَ﴾[2] منافقوں کو ہر وقت اس بات کا کھٹکا لگا رہتا ہے کہ کہیں مسلمانوں
Flag Counter