Maktaba Wahhabi

26 - 139
جن سے کوئی بھی مخلوق ایک لمحہ کے لئے بھی خالی نہیں ۔ چھٹا سبب:ہمہ وقت کثرت سے اللہ عز وجل کا ذکر اور دعا (عبادت) کرنا: کیونکہ ذکر الٰہی دل میں ایمان کا پودا اگاتا ہے اور اسے غذا و قوت بہم پہنچاتا ہے، اور بندہ جتنا زیادہ اللہ کا ذکر کرے گا اتنا ہی اس کے ایمان میں قوت پیدا ہوگی، اور ذکر‘ زبان، دل، عمل اور حال ہر طرح سے ہوتا ہے، چنانچہ بندہ کو ایمان کا اتنا حصہ ہی ملے گا جتنا وہ اللہ کا ذکرکرے گا۔ ساتواں سبب: اسلام کی خوبیوں کی معرفت: کیونکہ دین اسلام مکمل طور پر خوبیوں کا گنجینہ ہے، اس کے عقائد سب سے زیادہ صحیح ، سچے اور نفع بخش ہیں ، اس کے اخلاق سب سے اچھے اخلاق ہیں ، اس کے اعمال و احکام سب سے بہتر اور اعتدال پر مبنی ہیں ، ان تمام چیزوں میں غور فکر کرنے سے اللہ تعالیٰ بندے کے دل میں ایمان کو مزین کردیتا ہے اور اسے اس کے نزدیک محبوب بنا دیتا ہے، چنانچہ بندہ (اس کے نتیجہ میں)ایمان کی چاشنی پانے لگتا ہے، اور ایمان کے اصول اور اس کے
Flag Counter