Maktaba Wahhabi

28 - 139
نواں سبب:مومنوں کے اوصاف سے متصف ہونا: جیسے نماز میں خشوع و خضوع‘ اس میں حضور قلبی، زکاۃ کی ادائیگی، فضول چیزوں یعنی ہر وہ قول و فعل جس میں کوئی بھلائی نہ ہواس سے اعراض و غیرہ ،بلکہ مسلمان (کو چاہئے کہ وہ) بھلی بات ہی بولے اور بھلا کام ہی کرے، قول و فعل کی برائی ترک کردے، اس میں کوئی شک نہیں کہ ان تمام چیزوں سے ایمان میں اضافہ ہوتا ہے اور اس میں قوت پیدا ہوتی ہے، اسی طرح فواحش ومنکرات سے اجتناب، امانتوں اور وعدوں کا پاس و لحاظ وغیرہ ایمان کی علامتیں ہیں ۔ دسواں سبب: اللہ عز وجل اور اس کے دین کی دعوت دینا: باہم حق وصبر کی وصیت کرنا، دین کی بنیاد کی طرف دعوت دینا اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے ذریعہ دینی احکام کی پابندی کرنا، اس سے بندہ اپنی ذات کی اور دیگر لوگوں کی تکمیل کرسکتا ہے۔ گیارہواں سبب:کفرو نفاق اور فسق و نافرمانی کی شاخوں سے دوررہنا: کیونکہ ایمان کے لئے ایمان کو تقویت پہنچانے اور اس میں
Flag Counter