Maktaba Wahhabi

60 - 139
قرآن پڑھنے والے مومن کی مثال اس نارنگی کی ہے جو خوشبودار ہوتی ہے اور اس کا مزہ بھی عمدہ ہوتا ہے، اور قرآن نہ پڑھنے والے مومن کی مثال اس کھجور کی ہے جس میں خوشبوتو نہیں ہوتی لیکن اس کا مزہ شیریں ہوتا ہے، اور قرآن پڑھنے والے منافق کی مثال اس ریحانہ (ایک قسم کا پھول) کی طرح ہے جو خوشبودار ہوتاہے مگر اس کا مزہ تلخ ہوتا ہے، اور قرآن نہ پڑھنے والے منافق کی مثال ا س اندرائن کی طرح ہے جس میں خوشبو بھی نہیں ہوتی اور اس کا مزہ بھی تلخ اور کڑوا ہوتا ہے۔ چنانچہ لوگوں کی چار قسمیں ہیں : پہلی قسم: وہ جو بذات خود اچھے ہیں ، اور ان کی اچھائی دوسروں تک پہنچتی ہے، یہ سب سے بہتر قسم کے لوگ ہیں ۔ چنانچہ یہ قرآن پڑھنے والا اور دینی علوم کی معرفت حاصل کرنے والا مومن خود اپنی ذات کے لئے بھی مفید ہے اور دوسروں کے لئے بھی نفع بخش ہے، ایسا شخص بابرکت ہے جہاں کہیں بھی ہو۔
Flag Counter