Maktaba Wahhabi

66 - 139
جو لوگ ایمان والے ہیں اس سورت نے ان کے ایمان میں اضافہ کیا ہے اور وہ خوش ہو رہے ہیں ۔ (۲۷) مومنوں کی نجات: اللہ عز وجل نے حضرت یونس علیہ السلام کے واقعہ میں فرمایا: ﴿فَاسْتَجَبْنَا لَہُ وَنَجَّیْنَاہُ مِنَ الغَمِّ وَکَذَلِکَ نُنْجِي الْمُؤمِنِینَ﴾ [1] تو ہم نے ان کی پکار سن لی، اور انہیں غم سے نجات دے دی، اور ہم مومنوں کو اسی طرح نجات دیا کرتے ہیں ۔ (۲۸) اہل ایمان کے لئے اجر عظیم: اللہ عز وجل کا ارشاد ہے: ﴿وَسَوْفَ يُؤْتِ اللّٰہُ الْمُؤْمِنِينَ أَجْرًا عَظِيمًا﴾[2] اور عنقریب اللہ تعالیٰ مومنوں کو اجر عظیم سے نوازے گا۔
Flag Counter