Maktaba Wahhabi

92 - 139
(۲) نفاق عملی: یہ بڑے بڑے کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔ ابن جریج فرماتے ہیں :’’منافق کے گفتار و کردار‘ ظاہر و باطن‘ مدخل و مخرج اور حاضر و غائب میں تضاد ہواکرتا ہے۔‘‘[1] نفاق کی دو قسمیں ہیں : ۱- نفاق اکبر:جو منافق کو ملت اسلامیہ سے خارج کردیتا ہے۔ ۲- نفاق اصغر: جو اسے ملت سے خارج نہیں کرتا۔[2] دوم : زندیق کا مفہوم: ’’زندیق‘‘(زاءؔ کے کسرہ کے ساتھ) فرقۂ ثنویہ کے فرد‘ یا نور و ظلمت کے قائل‘ یا ربوبیت اور یوم آخرت کے منکر‘ یا کفر چھپانے اور ایمان ظاہر کرنے والے کو کہتے ہیں ۔[3]
Flag Counter