Maktaba Wahhabi

150 - 277
جسے وہ نبھا رہے ہیں۔ ان میں سے کچھ انسانوں کی حفاظت پر مامور ہیں؛ اور کچھ کا کام انسانوں کے اعمال لکھنا ہے۔ اور ان میں سے کچھ مرنے والوں کی روحیں قبض کرنے پر مامور ہیں۔ اور ان میں سے بعض کے ذریعہ اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کی مدد فرماتے ہیں ۔ کچھ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اوراس کے انبیاء و مرسلین علیم السلام کے مابین واسطے کا کام کرتے ہیں۔ شیاطین : ایک شریر مخلوق ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے بھڑکتی ہوئی آگ سے پیدا کیا ہے ۔ اور انہیں انسانی نفوس میں خیالات و افکار ڈالنے کی قدرت حاصل ہے۔یہ اس بڑے شیطان کی اولاد ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے کاحکم دیا تھا۔ مگر اس نے ایسانہ کیا اوراللہ سبحانہ تعالیٰ نے اسے اپنی رحمت سے راندہء درگاہ کردیا۔ تو اس نے قیامت تک باقی رہنے کی مہلت مانگی؛ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اسے یہ مہلت دیدی۔ پھر اس کے بعد اس نے یہ عہد کیا کہ وہ آدم علیہ السلام کی اولاد کو گمراہ کرے گا۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے قرآن مجید میں مختلف انداز میں کئی مقامات پر اس مخلوق سے خبردار کیا ہے۔ جنات : ایک غیبی مخلوق ہیں جنہیں آگ سے پیدا کیا گیا ہے۔ وہ بھی احکام الٰہی کے ایسے ہی مکلف ہیں جیسے بنی آدم ۔ ان میں اچھے لوگ بھی ہیں اور برے لوگ بھی ہیں۔ قرآن کریم کی کئی ایک آیات میں ان کا ذکر آیا ہے۔ بلکہ ان کے بارے میں ایک پوری سورت نازل ہوئی ہے جسے سورت جن کہا جاتا ہے ۔ یہ غیبی مخلوقات ہیں جن کا ذکر اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے قرآن کریم میں کیا ہے؛ اور ہمیں ان پر ایمان لانے کا کہا گیا ہے۔ سوم:… مقاصد ِتخلیق انسانی کا بیان قرآن کریم میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے انسانوں کو پیدا کرنے کا مقصد بیان کیا ہے؛ اور وہ ہے عبادت ؛اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں: {وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِِنسَ اِِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ} [الذاریات 56] ’’اور میں نے جنوں اور انسانوں کو صرف اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے۔‘‘
Flag Counter