Maktaba Wahhabi

151 - 277
یعنی اللہ سبحانہ و تعالیٰ انہیں جس چیز کا حکم دیتے ہیں یا منع کرتے ہیں؛ اس میں ان کی اطاعت کریں اللہ تعالیٰ کی محبت اور خوف؛اور اس سے ثواب کی امید کے ساتھ اس کی بارگاہ میں تذلل۔پھر اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے شرک سے خبردار کیا ہے کہ اس کے علاوہ کسی کی اطاعت نہ کی جائے؛ او رنہ ہی کسی کے سامنے تذلل اور خضوع کو اپنایا جائے۔ بلا شک انسان وہ مخلوق ہے جسے اللہ تعالیٰ عزت سے نوازا ہے۔ اورزمین کی آباد کاری کا نظام ان کے ذمہ لگایا ہے۔ اور اس کے لیے تمام چیزوں کو مسخر کردیا ہے۔وہ اس زمین میں سردار اورخلیفہ ہے۔اور روئے زمین کی تمام مخلوقات کو انسان کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔ اورزمین پر موجودتمام مخلوق میں سے انسان افضل و اشرف مخلوق ہے۔ پس اسے چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کے سامنے تذلل اختیار نہ کرے۔ چہارم:… ثواب و عقاب کا بیان پھر اس کے بعد اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اپنے اطاعت گزار بندوں کے لیے مرنے کے بعد جو کچھ جنت میں نعمتیں تیار کی ہیں؛ان کا بیان کیا ہے؛ اورجو کچھ اپنے نافرمانوں کے لیے عذاب اور جہنم تیار کر رکھی ہے ؛ اس کی خبردی ہے۔ اس سے انسان کے اندر مراقبہ اور نگہبانی کا عنصر پیدا ہوتا ہے؛ اوروہ اپنے اعمال و اقوال کو نظم و ضبط میں لاتا ہے۔ پنجم :… قصص الانبیاء علیم السلام پھر اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اس کتاب میں سابقہ انبیاء ومرسلین علیم السلام کے قصص بیان کیے ہیں۔اورجو اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اس سے پہلے کتابیں نازل کی ہیں؛ اورجو کچھ ان انبیاء اور ان کے ماننے والوں کے مابین پیش آیا۔ اور مسلمانوں کو ان انبیائے کرام علیم السلام کی تعظیم بجا لانے کا حکم دیا ہے؛ اور دعوت کے میدان میں ان کی ثابت قدمی اوردیگر مواقف سے فائدہ اٹھانے کا حکم دیا ہے۔ ششم :… تقدیر اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے یہ بیان کیا ہے کہ کائنات میں جو کچھ حوادث پیش آتے ہیںوہ اللہ
Flag Counter