Maktaba Wahhabi

182 - 277
کئی سو مرتبہ بڑا کرکے دیکھایا گیا ہے۔ پانچویں مثال: تخلیق کائنات کی ابتداء کی طرف قرآنی اشارہ بشری نفوس میں اس کائنات کے بارے میں کئی ایک سوال گردش کرتے ہیں۔ جو کہ اپنے جواب کی تلاش میں رہتے ہیں۔ان میں سے کچھ سوال یہ ہیں: ۱۔ کائنات کی ابتداء کب ہوئی؟ ۲۔ کائنات کو کس چیز سے پیدا کیا گیا؟ ۳۔ ان کی تخلیق کیسے مکمل ہوئی؟ ۴۔ کائنات کو کیوں وجود بخشا گیا ؟ ۵ ۔ کائنات کو وجود کس نے بخشا؟ ۶۔ اس کا انجام کار کیا ہوگا؟ ۷۔ اس انجام کے بعد کیا ہوگا؟ یہ تمام سوالات انسان کے ذہن میں گردش کرتے ہیں۔ انسان صرف ذاتی معلومات و معرفت کی بنیاد پر ان کا جواب نہیں دے سکتا۔لیکن وہ جوابات کی تلاش کو ترک بھی نہیں کرتا۔ جہاں تک پہلے سوال کا تعلق ہے تو قرآن نے اس بارے میں کچھ بھی نہیں کیا۔ جہا ں تک باقی چھ سوالات کا تعلق ہے؛ تو ان میں سے بعض کا جواب قرآن نے اشارے کی زبان میں دیا ہے؛ اور بعض کے متعلق نصوص قرآنی موجود ہیں۔ آخري چار سوال: جہاں تک آخری چار سوالوں کا تعلق ہے کہ : ٭… کائنات کو کیوں وجود بخشا گیا ؟ ٭… کائنات کو وجود کس نے بخشا؟ ٭… اس کا انجام کار کیا ہوگا؟ ٭… اس انجام کے بعد کیا ہوگا؟
Flag Counter