Maktaba Wahhabi

261 - 277
’’۱۔ تم جزیرہ عرب میں جہاد کرو گے اللہ تعالیٰ تمہیں اس میں فتح عطا فرمائے گا۔ ۲۔ پھر تم اہل فارس سے جنگ کرو گے ان پر بھی اللہ تعالیٰ تمہیں فتح عطا فرمائیں گے۔ ۳۔ پھر تم روم سے جہاد کرو گے اوراللہ تعالیٰ اس پر بھی تمہیں فتح عطا فرمائیں گے۔ ۴۔ پھر تم دجال سے جنگ کرو گے اس پر بھی اللہ تعالیٰ تمہیں فتح عطا کریں گے۔‘‘ تو نافع نے کہا:’’ اے جابر ! پھر ہم روم کی فتح سے پہلے تو دجال کو نہ دیکھیں گے۔‘‘ [رواہ البخاری 3595؛ مسلم 1388] ۴۔مدت خلافت کی خبر: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی تھی کہ آپ کے بعد خلافت تیس سال تک رہے گی؛ پھر اس کے بعد بادشاہی قائم ہوگی؛ تو جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی تھی؛ ویسے ہی ہے۔ حضرت سفینہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ؛ آپ فرما رہے تھے: ’’ خلافت تیس سال تک ہوگی؛ پھر اس کے بعد بادشاہی ہوگی۔‘‘ حضرت سفینہ نے فرمایا: ’’رک جاؤ؛ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خلافت دو سال؛ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت دس سال؛ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت بارہ سال؛ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خلافت چھ سال۔‘‘ [رواہ أحمد 6: 290] یہ بعض احادیث ہیں جن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان امور کی خبر دی ہے جو آپ کے بعد پیش آنے والے تھے۔ ویسے تو ایسے امور بہت زیادہ ہیں؛ مگر ہم نے اختصار کو ترجیح دی ہے۔ نہم:… جدید سائنسی تحقیقات اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خبرکی صحت حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ جب تم میں سے کسی ایک کے برتن میں مکھی گر جائے تو اسے چاہیے کہ اس کو مکمل ڈبو کر پھر نکال پھینکے۔بلاشک اس کے ایک پرمیں بیماری ہوتی ہے؛ اور دوسرے میں شفاء ہوتی ہے۔‘‘ [البخاری (5782) ؛مسلم (3320) ]
Flag Counter